Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی20 ورلڈ کپ 2021: کیا میچ جیتنے کا انحصار ٹاس پر ہے؟

مہیش ٹھیکشنا اپنی پرسرار سپن کے چار اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے لوٹے۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
ایک ٹیم کے پاس تیز ترین بولرز، تباہ کن بلے باز، ہوشیار ترین سپنرز اور فیلڈرز ہوسکتے ہیں لیکن کیا ٹی20 ورلڈ کپ کی قسمت صرف ایک سکے کے اچھلنے پر منحصر ہے؟
جمعے تک سپر 12 میچوں کے دوسرے راؤنڈ کے 10 میں سے نو میچ دوسرے نمبر پر بیٹنگ کرنے والی ٹیمیں جیتی ہیں۔
تاہم اس پیٹرن میں دو ٹیموں کی سمت تھوڑی الگ تھی۔
جمعے کو ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلی بیٹنگ کرکے میچ جیتا۔ 
دوسری جانب شارجہ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور سکاٹ لینڈ کو 130 رنز سے شکست دی۔ افغانستان نے 10 اوورز میں 190 رنز بنا لیے تھے۔  
جمعرات کو اوپننگ بیٹسمن ڈیوڈ وارنر نے دبئی میں سری لنکا کے خلاف اپنی ٹیم کو سات وکٹوں سے جتوایا۔ ڈیوڈ وارنر نے 42 گیندوں پر 65 رنز کے ساتھ فارم میں آنے کے بعد اس بات کا اعتراف کیا کہ دوسرے نمبر پر بیٹنگ کرنا فائدہ مند رہتا ہے۔
’میرے خیال میں پہلے بولنگ کا اندازہ لگنے سے اس بات کا فیصلہ کیا جاسکتا ہے کہ بیٹنگ کس طرح کرنی چاہیے۔ مجھے لگتا ہے ایسا کرنا آپ کو (دوسری ٹیم کے مقابلے میں) فائدے پر رکھتا ہے۔‘
تاہم ان کا کہنا تھا کہ ’اگر کوئی 190 یا 200 رنز بناتا ہے تو آپ کو تیزی سے کھیلنا پڑے گا۔ مجھے لگتا ہے کہ اگر آپ بیٹنگ کریں تو آپ کو ارادہ بنالینا چاہیے، پھر چاہے آپ پہلے بیٹنگ کر رہے ہوں۔‘
ڈیوڈ وارنر کا مزید کہنا تھا کہ آپ کو اصل میں جتنا جلدی ہوسکے اندازہ لگانا ہوتا ہے اور اس سے زیادہ کا ہدف دینا ہوتا ہے۔
مہیش ٹھیکشنا اپنی پرسرار سپن کے چار اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے لوٹے۔ وینندو ہسرنگا نے دو وکٹیں حاصل کیں لیکن آسٹریلیا نے 155 کا ہدف 17 اوورز میں حاصل کرلیا۔  
تاہم مہیش ٹھیکشنا نے ٹاس کی اہمیت کو نظر انداز کیا، جس نے متحدہ عرب امارات میں تینوں سٹیڈیمز میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

افغانستان کے علاوہ بنگلہ دیش نے بھی دوسرے سٹیج پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا (فائل فوٹو: اے ایف پی)

ٹاس کے ٹرینڈ اور میچ جیتنے کے بارے میں سوال پر مہیش ٹھیکشنا کا کہنا تھا ’مجھے ایسا نہیں لگتا کیونکہ آج اوس نہیں تھی۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ ایک اچھی وکٹ تھی۔ انہوں نے ہم سے بہتر کھیلا ۔‘
افغانستان کے علاوہ بنگلہ دیش نے بھی دوسرے سٹیج پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ابو ظبی میں انگلینڈ نے 35 گیندوں اور آٹھ وکٹوں کے ساتھ مجموعی سکور کو بدلتے ہوئے کم کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ٹائیگرز کو نو وکٹوں پر 124 رنز کا ہدف ملا۔
انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی کو ٹورنامنٹ میں اپنی ٹیم کے دوسرے میچ کا انتظار ہے۔ تاہم انہوں نے پہلے ہی پیشین گوئی کردی تھی کہ ٹورنامنٹ میں ٹاس اہمیت کا حامل ہوگا۔
انڈیا کی پاکستان کو شکست کے بعد وراٹ کوہلی کا کہنا تھا کہ ’اس ٹورنامنٹ میں ٹاس ایک بڑا فیکٹر ہوگا خاص طور پر اگر کھیل کے دوسرے حصے میں اوس جمع ہونا شروع ہوگئی۔‘
ان کا مزید کہنا تھا ’پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو ضافی رنز بنانا ہوں گے۔‘

شیئر: