Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ینبع ہائی وے پر شامی تارک وطن گرفتار، منشیات اور اسلحہ ضبط

’مذکورہ شخص کی گاڑی میں حشیش کے علاوہ 4314 نشہ آور گولیاں اور شراب کی بوتلیں پائی گئیں‘ (فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ پولیس نے ایک شامی تارک وطن کو گرفتار کیا ہے جس کے قبضے سے منشیات کے علاوہ اسلحہ ضبط ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ شخص کو روڈ سیکیورٹی فورس نے ینبع ہائی وے پر گرفتار کیا ہے۔
مکہ مکرمہ ریجن پولیس نے کہا ہے کہ ’روڈ سیکیورٹی فورس نے مذکورہ شخص کی گاڑی کو شک کی بنیاد پر روکا تھا‘۔
’تلاشی لینے پر معلوم ہوا کہ اس کی گاڑی میں حشیش کے علاوہ 4314 نشہ آور گولیاں اور شراب کی بوتلیں پائی گئیں‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شامی تارک وطن کی گاڑی سے پسٹل اور متعدد گولیاں بھی ضبط ہوئی ہیں‘۔
’مذکورہ شخص سے تفتیش جاری ہے، ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے پر اسے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا جائے گا‘۔

شیئر: