Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے ہرا دیا

شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت فیلڈنگ کا فیصلہ کیا (فوٹو اے ایف پی)
ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ ون کے میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
سری لنکا نے جیت کے لیے جنوبی افریقہ کو 143 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔ مقررہ 20 اوورز میں سری لنکا کی پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی تھی۔
شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا جو اس کے لیے اچھا ثابت ہوا۔
سری لنکا کی جانب سے کوشل پریرا اور پاتھُم نسانکا نے اننگز کا آغاز کیا لیکن بڑی شراکت قائم کرنے میں ناکام رہے۔ ان کے بعد پریرا 20 کے مجموعی سکور پر سات رنز بنا کر نورجے کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
چریتھ اسالانکا نے نسانکا کے ساتھ مل کر سکور کو آگے بڑھاتے ہوئے 61 رنز تک پہنچایا، اس موقع پر اسالانکا 21 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔ اگلے ہی اوور میں بھنوکا راجا پکسے بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
آوشکا فرنینڈو بھی صرف سات رنز بنا کر تبریز شمسی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ پھر ونندو ہسارنگا بھی چار رنز بنا کر تبریز شمسی کا شکار ہوئے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے تبریز شمسی اور ڈیوین پریٹوریس نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ نوکیا نے دو وکٹیں لیں۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں کوئنٹن ڈی کوک اور ریزا ہینڈرکس نے اننگز کا آغاز کیا اور 25 رنز کی شراکت قائم کی۔
چمیرا نے ریزا ہینڈرکس کو آؤٹ کیا جس کے بعد 26 رنز پر ڈی کوک کو آؤٹ کرکے دوسری کامیابی حاصل کی۔

سری لنکا کی جانب سے ہسارنگا نے 3 اور چمیرا نے 2 وکٹیں حاصل کیں (فوٹو اے ایف پی)

کپتان ٹیمبا باووما نے سب سے زیادہ 46 رنز بنائے اور مطلوبہ ہدف آخری اوور کی 5 ویں گیند پر حاصل کرلیا۔
سری لنکا کی جانب سے ہسارنگا نے 3 اور چمیرا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جنوبی افریقہ کے سپنر تبریز شمسی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
پوائنٹس ٹیبل
سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں تین تین میچز کھیل چکی ہیں۔ جنوبی افریقہ نے دو اور سری لنکا نے ایک میچ میں کامیابی حاصل کی ہے اور اس طرح پوائنٹس ٹیبل پر جنوبی افریقہ کے چار پوائنٹس ہیں۔
جنوبی افریقہ: ٹیمبا باووما (کپتان)، کوئنٹن ڈی کوک، ریزا ہینڈرکس، ایڈن مرکرم، راسی وین ڈر ڈوسن، ڈیوڈ ملر، ڈیوین پریٹوریس، کگیسو ربادا، کیشپ مہاراج، اینرچ نورجے اور تبریز شمسی
سری لنکا: داسن شناکا (کپتان)، پاتھُم نسانکا، کوشل پریرا، چریتھ اسالانکا، آوشکا فرنینڈو، بھنوکا راجا پکسے، چمیکا کرونارتنے، ونندو ہسارنگا، دشمانتھا چمیرا، مہیش تھکشانا اور لہیرو کمارا

شیئر: