Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھروں کے سامنے بغیر اجازت اسپیڈ بریکر بنانا خلاف قانون، 5 ہزار ریال جرمانہ

اسپیڈ بریکر بنانے کےلیے لائسنس حاصل کرنا ہوتا ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں الجوف ریجن کی میونسپلٹی نے یاددہانی کرائی ہے کہ رہائشی علاقے میں گھروں کے سامنے بغیر اجازت کے اسپیڈ بریکر بنانا خلاف قانون ہے ایسا کرنے پر 5000 ریال جرمانہ عائد کیاجاتا ہے۔
عاجل نیوز نے ریجنل میونسپلٹی کی جانب سے جاری نوٹس کے حوالے سے کہا ہے کہ بعض افراد رہائشی علاقے میں اپنے گھروں کے سامنے خود سے بغیر سرکاری ادارے سے اجازت لیے اسپیڈ بریکرز بنا لیتے ہیں جو غلط ہے۔
اسپیڈ بریکر بنانے کےلیے میونسپلٹی اور متعلقہ ادارے سے باقاعدہ لائسنس حاصل کرنا ہوتا ہے۔
متعلقہ ادارے کی سروے ٹیم اسپیڈ بریکر کے لیے دی گئی درخواست کا جائزہ لینے کے بعد اپنی رپوٹ جاری کرتی ہے جس کی روشنی میں یہ فیصلہ کیاجاتا ہے کہ اسپیڈ بریکر بنایا جاسکتا ہے یا نہیں۔
میونسپلٹی حکام کے مطابق جو شخص اپنے گھر کے سامنے اسپیڈ بریکر از خود بناتا ہے اس پر 5 ہزارریال جرمانہ عائد کیا جاتا ہے علاوہ ازیں بنائے گئے اسپیڈ بریکر کو توڑ کرسڑک کولیول بھی اسی کے خرچ پرکرایا جاتا ہے۔
خیال رہے اسپیڈ بریکربنانے کے لیے ٹریفک پولیس اور بلدیاتی اداروں کی جانب سے قانون موجود ہے جس کے مطابق ایسے مقامات جہاں لوگوں اور گاڑیوں کی آمد ورفت زیادہ ہو اور اس بات کا اندیشہ ہو کہ گاڑیوں کی رفتار سے سنگین حادثات رونما ہو سکتے ہیں۔
اسپیڈ بریکر بنانے کے لیے باقاعدہ متعلقہ ادارے کو درخواست دینا ہوتی ہے جس کےلیے مقررہ بنیادی شرائط کو پورا کیا جانا ضروری ہے۔

شیئر: