Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرینی ولی عہد کا موسمی تبدیلی کے سعودی پویلین کا دورہ 

سعودی سفیر شہزادہ خالد بن بندر نےبحرین کے ولی عہد کا خیر مقدم کیا۔ (فوٹو ایس پی اے)
بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ نے منگل کو اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں موسمی تبدیلی سے متعلق سعودی پویلین کا دورہ کیا ہے۔
سعودی پویلین پہنچنے پر مملکت کے سفیر شہزادہ خالد بن بندر نےبحرین کے ولی عہد کا خیر مقدم کیا۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق بحرینی ولی عہد اور گلاسگو میں متعین بحرین کے سفیر شیخ فواز بن محمد آل خلیفہ نے سعودی پویلین کا معائنہ کیا۔ 

سعودی عرب کے منصوبوں اور اقدامات کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ ( فوٹو ایس پی اے)

بحرینی ولی عہد نے اس موقع پر موسمی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کی کانفرنس میں شریک سعودی وفد کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔
بحرینی ولی عہد نے کہا کہ سعودی وفد نے موسمی تبدیلیوں کے انسداد کے لیے سعودی وژن 2030 کے تحت سعودی عرب کے منصوبوں اور اقدامات کےبارے میں بتایا ہے۔ 
سعودی سفیر نے پویلین کا دورہ کرنے پر بحرینی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔ 

شیئر: