Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوٹلی سے راولپنڈی جانے والی بس کھائی میں جا گری، 22 ہلاک، آٹھ زخمی

حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پر پہنچیں اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال بیٹھک بلوچ منتقل کیا گیا (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع راولاکوٹ میں مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے بچوں سمیت 22 مسافر ہلاک ہو گئے۔
پولیس کنٹرول روم کے مطابق بدھ کو حادثے کا شکار ہونے والی مسافر گاڑی کشمیر کے ضلع کوٹلی سے راولپنڈی جا رہی تھی ضلع سندھنوتی کی تحصیل بلوچ میں حادثے کا شکار ہو گئی۔
بس میں 30 کے قریب مسافر سوار تھے۔
بس جب سدھنوتی کے قریب منجھیاڑی میں انڈیا موڑ پہنچی تو بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔
پولیس کے مطابق بچوں سمیت اب تک 22 افراد کی ہلاکت اور 8 زخمیوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔
حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پر پہنچیں اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال بیٹھک بلوچ منتقل کیا۔
پولیس حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 10 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تھے جبکہ دیگر راستے میں یا ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے۔

شیئر: