Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دل چاہتا ہے چیخ کر دنیا کو بتاؤں کہ کوہلی کتنے اچھے انسان ہیں: انوشکا شرما

آج انڈین کپتان کی تینتیسویں سالگرہ ہے۔ (فوٹو: انوشکا شرما، انسٹاگرام)
انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی آج اپنی 33ویں سالگرہ منارہے ہیں۔
ان کے جنم دن پر موجودہ اور سابق کھلاڑی اور سوشل میڈیا پر ان کے پرستار انہیں جنم دن کی نیک تمنائیں دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
لیکن ان تمام مبارکبادوں پر بھاری ہے وہ ایک مبارکباد جو انہیں ان کی بیوی انوشکا شرما نے دی۔
انہوں نے ایک انسٹاگرام پر اپنی اور وراٹ کوہلی کی ایک تصویر لگاتے ہوئے کہا کہ ’مجھے پتہ ہے ہم وہ نہیں جو سوشل میڈیا کے ذریعے ایک دوسرے سے بات کرتیں لیکن کبھی میں چاہتی ہوں کہ چیخ کر دنیا کو بتاؤں کہ آپ کتنے اچھے انسان ہیں۔‘
انڈین فاسٹ بولر محمد سراج نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’ہر کوئی اتنا خوش قسمت نہیں ہوتا جسے آپ جیسا بڑا بھائی ملے۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’میری زندگی میں آنے کا اور اچھے برے وقت میں میرے ساتھ کھڑے رہنے کے لیے بہت شکریہ۔‘
افغانستان کے سٹار لیگ سپنر راشد خان نے وراٹ کوہلی کو بھائی کہتے ہوئے کہا کہ امید ہے آپ کا یہ سال اچھا گزرے گا۔

انڈیا کے سابق بیٹسمین محمد کیف نے کہا کہ وراٹ کوہلی نے تو کرکٹ میں فٹنس، بیٹنگ اور رن چیسنک کے معنی ہی بدل دیے۔
’بہادر کوہلی کے ہمیشہ پرستار اور پیروکار ہوں گے اور وہ آنے والی پشتوں کو متاثر کرتے رہیں گے۔‘
’ای ایس پی این کرک انفو‘ نے کوہلی کی سالگرہ کے حوالے سے صارفین سوال کیا کہ ’اگر آپ آج وراٹ کوہلی کو ان کی سالگرہ پر کال کرسکتے تو انہیں کیا بتاتے؟‘
اس سوال کا جواب دیتے ہوئے ماروہ خان نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ وہ انہیں بتاتی کہ انہوں نے تین سال سے وراٹ کوہلی کی تصویر اپنے کمپیوٹر کے ڈیسک ٹاپ پر لگا رکھی ہے۔‘

شیئر: