Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی فیشن شو ’پراجکٹ رن وے‘ کے ججز پینل میں جیجی حدید کی شرکت

جیجی حدید فیشن کے میدان میں طویل تجربہ رکھتی ہیں۔ فوٹو اے ایف پی
فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل جیجی حدید دیگر مصروفیات کے ساتھ اب امریکی فیشن شو میں گیسٹ جج کے طور پر شامل ہوں گی۔
عرب نیوز کے مطابق امریکی فیشن ٹی وی سیریز ’پراجکٹ رن وے‘ کے ججز پینل میں جیجی حدید کو بھی شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔
فیشن شو کے انیسویں سیزن کی چوتھی قسط میں جیجی حدید ایک اور اداکارہ تارجی ہینسن کے ہمراہ ججز پینل میں موجود ہوں گی۔
فلاور پراجکٹ کے نام سے چلنے والی اس قسط میں جیجی حدید دیگر ججز کے ساتھ سب سے بہترین لباس تیار کرنے والے شخص کا چناؤ کریں گی۔
فیشن کے میدان میں جیجی حدید طویل تجربہ رکھتی ہیں اور باصلاحیت ڈیزائنرز کو بھی سامنے لانے میں کردار ادا کر چکی ہیں۔
پراجکٹ رنوے کی قسط ٹی وی پر چلنے سے پہلے سپر ماڈل نے اپنے انسٹاگرام پیج پر تین تصاویر شیئر کیں اور اپنے 71.1 ملین فالوورز کو شو دیکھنے کی تاکید کی۔
تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیجی حدید نے تازہ پھولوں سے سجا ہوا سوٹ پہنا ہوا ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Gigi Hadid (@gigihadid)

گزشتہ سال جیجی حدید ایل وی ایم ایچ کے ججز کے پینل میں بھی شامل تھیں جو نوجوان فیشن ڈیزائنرز کا انتخاب کرتے ہیں۔
سال 2014 میں منعقد ہونے والے فیشن شو میں پہلی مرتبہ ماڈلنگ کرنے والی 25 سالہ جیجی حدید نے کم وقت میں عالمی سطح پر نام کمایا ہے۔
سال 2016 میں جیجی حدید کو سال کی عالمی ماڈل کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔ وہ پراڈا اور شینل جیسے بڑے اور مہنگے ترین فیشن برانڈز کے لیے مہم بھی چلا چکی ہیں جبکہ ٹومی ہلفیگر اور ووگ آئی ویئر کے ملبوسات ڈیزائین کرنے میں بھی اپنی خدمات ادا کر چکی ہیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Gigi Hadid (@gigihadid)

اپنے پارٹنر زین ملک کے ساتھ تنازعے کے بعد جیجی حدید نے فیشن شو سے متعلق یہ پہلی انسٹا پوسٹ کی تھی۔
 خیال رہے کہ میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ جیجی کی والدہ یولاندا زین ملک کے خلاف پولیس رپورٹ درج کرانے پر غور کر رہی ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ زین ملک نے مبینہ طور پر ان پر حملہ کیا۔
واقعے کے بعد جیجی حدید کے خاندان کے ایک قریبی دوست نے تصدیق کی تھی کہ دونوں نے اپنی راہیں جدا کر لی ہیں۔

شیئر: