Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سُپر ماڈل جیجی حدید اور زین ملک کی راہیں جدا ہوگئیں؟

میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ جیجی کی والدہ یولاندا زین ملک کے خلاف پولیس رپورٹ درج کرانے پر غور کر رہی ہیں (فوٹو: گیٹی امیجز)
 میڈیا رپورٹ کے مطابق سپر ماڈل جیجی حدید اور گلوکار زین ملک نے اپنی راہیں جدا کر لی ہیں۔ جیجی حدید کے خاندان کے ایک قریبی دوست نے تصدیق کی ہے کہ ’اب وہ ساتھ نہیں ہیں۔ وہ دونوں اچھے والدین ہیں۔ یولاندا جیجی کے حوالے سے بہت محتاط ہیں۔ وہ اپنی بیٹی اور پوتی کے لیے بہترین چاہتی ہیں۔‘
ترجمان جیجی حدید نے ایک بیان میں بتایا کہ ’جیجی کی پوری توجہ اپنی بیٹی کی کی بہتری کی طرف ہے۔ وہ اس وقت پرائیویسی چاہتی ہیں۔‘
یولاندا اور زین ملک کے ترجمانوں کی جانب سے اس حوالے سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ جیجی کی والدہ یولاندا زین ملک کے خلاف پولیس رپورٹ درج کرانے پر غور کر رہی ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ زین ملک نے مبینہ طور پر ان پر حملہ کیا۔
زین ملک نے آن لائن اخبار ٹی ایم زیڈ سے بات چیت میں اس الزام کو جھوٹا کہتے ہوئے تردید کی تھی۔
زین ملک نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ’وہ ایک ایسی جگہ بنانا چاہتے ہیں جہاں نجی خاندانی معاملات کو دنیا کے سٹیج پر نہ اچھالا جائے کہ سب اس میں مداخلت اور تبصرے کریں۔‘
متعدد ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ ملک نے یہ بیان یولاندا کے ساتھ ہونے والے تنازع کے تناظر میں جاری کیا ہے۔
جیجی حدید اور زین ملک کے تعلقات کی خبریں 2015 میں سامنے آئی تھیں  تاہم 2018 میں اختلافات کے بعد دونوں نے راستے جدا کر لیے تھے۔ رواں سال جنوری میں دونوں کو پھر ایک ساتھ دیکھا گیا اور 24 ستمبر 2021 کو اس جوڑی کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

شیئر: