Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ویکسین یافتہ کارکنوں کےلیے قرنطینہ سینٹرز، طلاق کے کیسز میں کمی سمیت سعودی عرب سے گذشتہ ہفتے کی اہم خبریں

سعودی عرب میں کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لینے والوں کی تعداد 70 فیصد ہوگئی ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
گذشتہ ہفتے سعودی عرب میں ممنوعہ ممالک سے آنے والے غیر ویکسین یافتہ کارکنوں کو قرنطینہ سینٹرز میں ٹھرانے کے فیصلے، لبنان کے ساتھ سعودی عرب کے سفارتی تعلقات کے خاتمے، غیر ملکیوں کو کاروبار کے مواقع دینے پر آجر پر جرمانے، سعودی کابینہ کے اجلاس سمیت کئی خبریں موضوع بحث رہیں۔ اس کے علاوہ تجارتی مراکز میں خریداری میں تیزی، مملکت میں طلاق و خلع کے کیسز میں 20 فیصد تک کمی، 70 فیصد رہائشیوں کی جانب سے ویکیسن کی دو خوراکیں لینے سمیت کئی خبریں اہم رہی۔  گذشتہ ہفتے کی سعودی عرب سے چند اہم خبریں:

سرکاری محکموں کی ٹھیکیدار کمپنیوں پر ویٹ لاگو

محکمہ زکاۃ و کسٹم نے کہا ہے کہ آج یکم نومبر سے سرکاری محکموں کی ٹھیکیدار کمپنیوں پر ویٹ لاگو ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’سرکاری اداروں کی ٹھیکیدار کمپنیوں کو ویٹ سے وقتی طور پر استثنی دیا گیا تھا‘۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

حزب اللہ کا سیاسی نظام پر تسلط لبنان کا اصل مسئلہ ہے: سعودی وزیر خارجہ

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ’حزب اللہ کا سیاسی نظام پر تسلط  لبنان کا اصل مسئلہ ہے۔ لبنانی قائدین عرب دنیا میں اپنے وطن کی عظمت رفتہ بحال کریں۔‘
العربیہ چینل کو خصوصی انٹرویو میں سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ’ مسئلہ بعض شخصیات کی بیان بازی کا نہیں بلکہ یہ ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سیاسی نظام پر اپنا قبضہ جمائے ہوئے ہے۔‘

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

غیر ملکیوں کو کاروبار کا موقع دینے پر سعودی آجر پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ’ اگر سعودی آجر اپنے اجیر کو کسی اور کے یہاں ملازمت کرنے یا کاروبار کرنے کا موقع فراہم کرے گا تو اس پر ایک لاکھ  ریال جرمانہ ہوگا۔‘
’اگر آجر غیرملکی ہوگا تو ایسی صورت میں اسے مملکت سے بے دخل بھی کر دیا جائے گا۔‘

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

ممنوعہ ممالک سے آنے والے غیر ویکسین یافتہ کارکنوں کو قرنطینہ سینٹرز میں ٹھرایا جائے گا: وزارت داخلہ

سعودی وزارت داخلہ کے  ترجمان کرنل طلال الشلھوب نے  کہا ہے کہ’  ممنوعہ ممالک سے آنے والوں کی رہائش کے لیے قرنطینہ سینٹر قائم کرنے کے لائسنس جاری کیے جارہے ہیں۔
’کمپنیوں کے غیر ویکسین یافتہ ملازمین کو ممنوعہ ممالک سے مملکت پہنچنے پر قرنطینہ سینٹرز میں ٹھہرایا جائے گا۔‘

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

بولیورڈ سٹی میں ڈانسنگ فاؤنٹین وزٹروں کی توجہ کا مرکز

ریاض سیزن کے تحت بولیورڈ سٹی میں ڈانسنگ فاؤنٹین وزٹروں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
سبق ویب سائٹ ڈانسنگ فاؤنٹین کا شو ہر گھنٹے کے بعد دکھایا جاتا ہے۔
ریاض سیزن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’رواں سال بولیورڈ کا رقبہ گزشتہ سال سے تین گنا بڑا رکھا گیا ہے‘۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

سعودی کابینہ کا اجلاس، مشرق وسطیٰ کی صورتحال کا جائزہ

سعودی کابینہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ’سعودی عرب بین الاقوامی بحرانوں سے معیشت اور صحت کو اپنے قدموں پر کھڑا کرنے، جی 20 میں شامل مالک اور دنیا بھر کے ملکوں کی ترقی و خوشحالی کے لیے کثیر فریقی جدوجہد کے فروغ میں قائدانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔‘
سعودی کابینہ کا ورچوئل اجلاس منگل کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں ہوا ہے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی کابینہ نے یورپی یونین کاپی رائٹ ایجنسی اور سعودی کاپی رائٹ اتھارٹی کے درمیان تعاون کی یادداشت کی منظوری دی ہے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

ایک ہفتے میں 10.34 ارب ریال خرچ، تجارتی مراکز سے 29 فیصد زیادہ خریداری

سعودی عرب میں صارفین نے 29 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اس سے پچھلے ہفتے کے مقابلے میں تجارتی مراکز سے 29 فیصد زیادہ خریداری کی ہے۔ 10.34 ارب ریال خرچ کیے گئے۔ 
الاقتصادیہ کے مطابق صارفین نے اس سے پہلے ہفتے کے دوران 8.02 ارب ریال خرچ کیے تھے۔ دونوں ہفتوں کے درمیان 2.3 ارب ریال کا فرق ریکارڈ کیا گیا۔ 

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

 

مملکت میں طلاق اور خلع کے کیسز میں 20 فیصد کمی، وجہ کیا ہے؟

سعودی وزارت انصاف نے کہا ہے کہ ماورائے عدالت مصالحتی عمل کی بدولت طلاق اور خلع کے کیسز میں 20 فیصد کمی ہوئی ہے۔

 وزارت کئی سال سے عدالتی نظام میں ایسے طریقے متعارف کرا رہی ہے جن کی بدولت انصاف کا عمل تیز، آسان اور سستا ہو- وزارت انصاف کا یہ طریقہ کار اب کارگر ثابت ہونے لگا ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت انصاف کا کہنا ہے کہ عدالتی نظام میں تبدیلیوں کی بدولت مقدمے کی کارروائی میں بڑی حد تک تیزی اور بہتری آ چکی ہے۔ 

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

70 فیصد رہائشیوں نے ویکسین کی دو خوراکیں لے لیں

سعودی عرب میں کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لینے والوں کی تعداد 70 فیصد ہوگئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے ان شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو ہدایت کی ہے جنہوں نے 6 ماہ پہلے دوسری خوراک لی تھی کہ وہ تیسری بوسٹر ڈوز بھی لے لیں۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

غیر ملکی کارکنان کو ’مقیم‘ پورٹل سے جوازات کا’ پرنٹ‘ نکلوانے کی سہولت

سعودی محکہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ’جوازات ‘ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وزارت کے پورٹل ’مقیم ‘ سے غیر ملکی کارکنوں کے بارے میں کمپیوٹرائز رپورٹ کا پرنٹ حاصل کی جاسکتا  ہے۔

کمپیوٹرائز رپورٹ کا پرنٹ حاصل کرنے کے لیے جوازات کے کسی دفتر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اپنے سسٹم کے ذریعے سے ہی کارکن کے حوالے سے مصدقہ رپورٹ پرنٹ کرنے کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔ 

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

شیئر: