Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف کے جبل دکا پر برف کی سفید چادر تن گئی

’کوہ دکا شہر سے 21 کلو میٹر دور اور سطح سمندر سے 2900 میٹر بلندی پر واقع ہے‘ (فوٹو: العربیہ)
طائف کے الشفا کے علاقے میں دکا پہاڑ پر گزشتہ روز ہونے والی برف باری نے ہرطرف سفید چادر بچھا دی ہے۔
العربیہ کے مطابق پہاڑی چوٹیاں، راستے اور عرعر کے سبز درختوں کو بھی سفید برف نے ڈھانپ لیا ہے۔
مقامی فوٹو گرافر ولید الطلحی نے الشفا کے علاقے میں برف باری کے مناظر اپنے کیمرے میں محفوظ کیے ہیں۔
فوٹو گرافر نے کہاہے  کہ’ برف باری ہفتے کے روز الشفا کے علاقے میں شام کے وقت شروع ہوئی اور ہرطرف علاقے کو ڈھانپ لیا‘۔
’کوہ دکا طایف کے بلند ترین مقامات میں سے ایک ہے جو شہر سے 21 کلو میٹر دور اور سطح سمندر سے 2900 میٹر بلندی پر واقع ہے‘۔
’ پرانے دور میں اس پہاڑ کو افطاری، سحری اور نماز کے اوقات کے تعین کے لیے استعمال کیا جاتا تھا‘۔

شیئر: