Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’حسن علی ہمیشہ پاکستان کرکٹ کا ہیرو رہے گا‘

پاکستان کی جانب سے حسن علی سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے۔(فوٹو: اے ایف پی)
آسٹریلیا نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے جہاں اس کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔
دوسرے سیمی فائنل میں ایک موقع پر لگ رہا تھا کہ پاکستان یہ میچ جیت جائے گا لیکن آخری پانچ اوورز میں میتھیو ویڈ اور مارکس سٹوئنس نے میچ کا پانسہ ہی پلٹ دیا۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے۔ انہوں نے چار اوورز میں 44 رنز دیے۔
سب سے مہنگے بولر ہونے کے علاوہ انہوں نے شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر میتھیو ویڈ کا ایک کیچ بھی چھوڑا اور وہ صرف کیچ نہیں بلکہ پورا میچ تھا۔
اس کے بعد میتھیو ویڈ نے اسی اوور میں اپنی ٹیم کو میچ جتوادیا۔
سوشل میڈیا پر صارفین حسن علی کی کارکردگی پر طنر اور تنقید کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
عمیر وحید نامی صارف نے ایک ٹویٹ حسن علی کی تصویر لگائی اور لکھا کہ ’اکیلے ہی میچ جتوادیا آسٹریلیا کو۔‘
’لیکن آپ سب کو فخر ہونا چاہیے جو کرکٹ آپ نے کھیلی ہے۔‘
سیار علی شاہ نے کہا کہ ’حسن علی آسٹریلیا کے پلیئر آف دی میچ ہے۔‘

Hasan Ali is player of the match for Australia. #PAKvAUS

— Siyar Ali Shah (@iSiyarAliShah) November 11, 2021

لیکن ٹوئٹر پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد ایسی بھی تھی جو حسن علی کو اس مشکل وقت میں سہارا دے رہی ہے۔
ارحم نے حسن علی کے ناقدین کو یاد دلایا کہ انہوں نے پاکستان کو 2017 میں چیمپینز ٹرافی جتوائی تھی۔

Hassan Ali has given his heart and soul to this team, he won us the champions trophy. Keep the hate to yourself.

— Arhum (@arhuml92) November 11, 2021

 
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان جو خود پاکستان کے کپتان رہے ہیں انہوں نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’مجھے پتہ ہے آپ سب کیا محسوس کررہے ہوں گے کیونکہ میں نے بھی ایسی مایوسی کرکٹ فیلڈ میں کئی مرتبہ دیکھی ہے۔ 
’لیکن آپ سب کو فخر ہونا چاہیے جو کرکٹ آپ نے کھیلی ہے۔‘
علی خان ترین نے لکھا ’حسن علی ہمیشہ پاکستان کرکٹ کا ہیرو رہے گا۔ اس میں کوئی شک نہیں۔‘

Hassan Ali is and always will be a hero for Pakistan cricket. No doubt about it. pic.twitter.com/UzqGjheyGq

— Ali Khan Tareen (@aliktareen) November 11, 2021

امینہ نامی صارف نے کہا کہ ’حسن علی فائٹر ہیں، مجھے یقین ہے کہ وہ مضبوط ہوکر واپس آئیں گے۔‘

شیئر: