Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلوی وزیراعظم کی ’جھوٹ بولنے‘ کی تردید، ’الزامات سے نمٹنے کی ہمت ہے‘

میکخوان نے آسٹریلوی وزیراعظم پر یہ الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے آبدوزوں سے متعلق معاہدے پر غلط بیانی کی (فوٹو: اے ایف پی)
آسٹریلیا کے وزیراعظم سکاٹ موریسن نے عوامی زندگی میں کبھی جھوٹ بولنے کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکخوان کی جانب سے بدنیتی پر مبنی الزامات سے نمٹنے کی ہمت رکھتے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق میلبورن کے تھری اے ڈبلیو ریڈیو سٹیشن کو انٹرویو میں جب موریسن نے یہ سوال کیا گیا کہ کیا انہوں نے عوامی زندگی میں کبھی جھوٹ بولا ہے تو انہوں نے کہا ’میرا نہیں خیال کہ میں نے ایسا کیا، نہیں۔‘
میکخوان نے رواں ماہ آسٹریلوی وزیراعظم پر یہ الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے اربوں ڈالر کے آبدوزوں سے متعلق معاہدے پر غلط بیانی کی جو ستمبر میں انتباہ کے بغیر منسوخ کیا گیا۔
میکخواں کو آخری لمحے میں یہ معلوم ہوا کہ آسٹریلیا نے جوہری طاقت سے لیس آبدوزیں خریدنے کے معاہدے کے لیے امریکہ اور برطانیہ سے خفیہ طور پر بات چیت کر رہا ہے۔
میکخواں سے جب آسٹریلوی صحافیوں نے پوچھا کہ کیا سکاٹ موریسن نے ان کے ساتھ جھوٹ بولا تو ان کا کہنا تھا کہ ’میں صرف اتنا کہوں گا کہ جب احترام ہو تو آپ کو سچا ہونا پڑتا ہے اور اس کے لیے مستقل مزاجی کا مظاہرہ کرنا پڑتا ہے۔‘
سکاٹ موریسن کا کہنا ہے کہ ’میں نے عوامی زندگی میں یہ بات ایک طویل عرصے بعد سیکھی ہے کہ کسی بھی بات کا جلد اثر نہیں لینا۔(خود کو فوراً پریشان نہیں ہونے دینا۔‘)
ان کا کہنا تھا کہ ایسے الزامات ان کی توجہ نہیں ہٹا سکتے اور وہ پُراعتماد ہیں کہ انہوں نے فرانس کے ساتھ آبدوزوں کے معاہدے کی منسوخی کا درست فیصلہ کیا تاکہ آسٹریلیا کا قومی دفاع محفوظ رہے۔

شیئر: