Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کابل کے علاقے دشت برچی میں دھماکہ، چھ افراد ہلاک

عینی شاہد کے مطابق دھماکے سے گاڑی مکمل طور پر جل گئی۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے دشت برچی میں بم دھماکہ ہوا ہے جس میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق دھماکہ دشت برچی کے علاقے میں ہوا جہاں شیعہ مکتب فکر سے تعلق رکھنے والوں کی اکثریت ہے۔
روئٹرز نے ایک طالبان عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ دھماکے میں چھ افراد ہلاک اور کم از کم سات زخمی ہوگئے ہیں۔
دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم ماضی میں شدت ہشند تنظیم داغش نے کئی بار شیعہ اکثریت کے اس علاقے کو نشانہ بنایا ہے۔
ایک عینی شاہد نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ’میں اپنے کار میں تھا اور میرے آگے موجود گاڑی میں دھماکہ ہوا۔‘
ان کا کہنا تھا کہ دھماکے سے گاڑی مکمل طور پر جل گئی۔
عینی شاہد کے مطابق دھماکہ ایک سکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب ہوا اور دھماکے کے فوری بعد فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں۔
کابل دھماکہ سے ایک دن قبل افغانستان کے صوبے ننگر ہار کی مسجد میں ہونے والے دھماکے میں تین افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے تھے۔،
 

شیئر: