Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیرس کانفرنس لیبیا سے غیر ملکی فوج کے انخلا کی حمایت کرے، مصری صدر

لیبیا کے عوام کی سلامتی کی حمایت کے لیے مصر ان کے شانہ بشانہ ہو گا۔ (فوٹو الشرق الاوسط)
مصرکے صدرعبدالفتاح السیسی نے لیبیا سے متعلق پیرس کانفرنس پر زور دیا ہے کہ ایک واضح اور غیر مبہم موقف اختیار کیا جائے جس میں لیبیا سے ہر قسم کی غیر ملکی فوجی موجودگی کے انخلاءکی حمایت کی جائے۔
عرب نیوز کے مطابق صدر السیسی نے لیبیا کے ریاستی اداروں کو متحد کرنے اور لیبیا کی عوام کو اپنے مستقبل کا تعین خود کرنے کے قابل بنانے میں ایک بار پھر مصر کی جانب سے مدد کے لیے آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

لیبیا کےعوام اختلافات بھلا کر ملک کی تعمیر کے حل پر توجہ دیں۔ (فوٹو عرب نیوز)

مصری صدر نے لیبیا کے اندرونی اور بیرونی فریقین کو خبردار کیا ہے کہ وہ لیبیا کے لیے اپنے اہداف کی جانب پیش رفت کو کمزور کرنے کی کوششوں سے پرہیز کریں۔
صدر السیسی نے لیبیا کےعوام پر زور دیا کہ اختلافات سے بالاترہو کر اپنے ملک کو آزاد لیبیا  کی تعمیر کے حل پر توجہ دیں اور اس عزم پر قائم رہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ لیبیا کے عوام کو اپنی سلامتی، خود مختاری اور اپنےعزائم کی حمایت کے لیے کسی قسم کی بھی ضرورت پیش آئے گی تو مصر ان کے شانہ بشانہ ہو گا۔
انہوں نے لیبیا کے تمام علاقوں کی مثبت اور بہترین ترقی کے حصول کے لیے دولت کی منصفانہ تقسیم پر بھی زور دیا ہے۔
 

شیئر: