Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حسن علی کا ردعمل، ’میں یہ سمجھوں گا ٹھکانے لگا سرمایہِ تن‘

ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستانی بولر حسن علی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا توہ ساتھی کھلاڑیوں کی حمایت کے باوجود وہ معاملے پر خاموش رہے۔
اس دوران پاکستانی ٹیم متحدہ عرب امارات سے بنگلہ دیش کے دورے پر ڈھاکہ پہنچی، جس کے بعد حسن علی نے ایک ٹویٹ کے ذریعے اپنا باقاعدہ ردعمل دیا ہے۔
ٹوئٹر پر شیئر کردہ پیغام میں حسن علی نے ایک مشہور ملی نغمے کے کچھ بول لکھے تو ان لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے اس دوران ان کی حمایت کی ہے۔ 
اپنی ٹویٹ میں حسن علی نے لکھا کہ ’میں جانتا ہوں کہ آپ سب اپنی توقعات کے مطابق میری پرفارمنس نہ دیکھ کر اپ سیٹ ہیں لیکن میں اس سے بھی زیادہ بے اطمینانی کا شکار ہوں۔ میرے متعلق اپنی توقعات کو تبدیل نہ کریں۔‘

اپنے پیغام میں انہوں نے مزید لکھا کہ ’میں پاکستانی ٹیم کو بہترین انداز میں سرو کرنا چاہتا ہوں، اب واپس محنت کی طرف آتے ہیں۔ یہ مرحلہ مجھے مزید مضبوط بنائے گا۔‘
خیال رہے پورے ورلڈ کپ میں حسن علی کی کارکردگی خراب رہی اور سیمی فائنل میں وہ سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے۔ انہوں نے چار اوورز میں 44 رنز دیے۔
سب سے مہنگے بولر ہونے کے علاوہ انہوں نے شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر میتھیو ویڈ کا ایک کیچ بھی چھوڑا اور وہ صرف کیچ نہیں بلکہ پورا میچ تھا۔
Hasan Ali just dropped the World Cup
— Dennis Hasan Ali (@DennisCricket_) November 11, 2021
 
اس کے بعد میتھیو ویڈ نے اسی اوور میں اپنی ٹیم کو میچ جتوادیا۔ سیمی فائنل کے بعد بہت سے شائقین کی جانب سے حسن علی پر شدید تنقید کی گئی تھی اور انہیں پاکستان کی شکست کا ذمہ دار ٹھرایا گیا تھا۔

شیئر: