Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سارہ العمری، الدرعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں ایک ابھرتا ہوا ستارہ

سارہ العمری ایک ورسٹائل پروفیشنل ہیں(فائل فوٹو عرب نیوز)
سارہ العمری الدرعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ڈی جی ڈی اے) میں کمیونٹی انگیجمنٹ اسسٹنٹ مینجر ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق سارہ العمری نے اس سے پہلے دسمبر 2019 سے جون 2021 تک الدرعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں کمیونٹی انگیجمنٹ اسپیشلسٹ کے طور پر کام کیا ہے۔
ان کی کلیدی ذمہ داریوں میں ٹیم کی صلاحیت اور طاقت، کمیونٹی ٹیم کا نظم و نسق اور اس بات کو یقینی بنانا کہ تمام ضروریات اور نتائج مکمل طور پر  حاصل ہوں شامل ہیں۔
سارہ العمری نے جون 2019 سے نومبر 2019 تک ڈی جی ڈی اے میں بطور مارکیٹنگ سینیئر افسر، اپریل 2019 سے جون 2019 تک چینل مارکیٹنگ سینئیر افسر، دسمبر 2018 سے اپریل 2019 تک انتظامی ماہر اور اگست 2018 سے دسمبر 2018 تک انتظامی سینئیر افسر کے طور پر کام کیا ہے۔
الدرعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں ان کے دورمیں کچھ اہم منصوبوں میں فارمولا ای اورجی 20 سمٹ شامل ہیں۔
سارہ العمری ایک ورسٹائل پروفیشنل ہیں، ڈیڈ لائن کو پورا کرنے،توقعات کا انتظام کرنے اور منظم طریقہ کار کے اندر کام کرنے کے لیے وہ تنظیمی صلاحیتوں کی مالک ہیں۔
الدرعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں شامل ہونے سے پہلے سارہ العمری نے مئی 2017 سے اگست 2018 تک ریاض کے سلطان بن عبدالعزیز ہیومینٹیرین سٹی میں مریضوں کے امور کے شعبے میں کیس مینجر کے طور پر بھی کام کیا ہے۔
انہوں نے مالیاتی انتظام، بین الضابطہ طبی نگہداشت کی خدمات کی فراہمی اور مریضوں کے لیے ڈسچارج پلاننگ کو مربوط کرنے کے لیے بنیادی ذریعے کے طور پر کام کیا ہے۔
سارہ العمری نے 2016 میں کالج آف آرکیٹیکچرل انجینئرنگ اینڈ ڈیجیٹل ڈیزائن، دارالعلوم یونیورسٹی، ریاض سے انٹیرئیر ڈیزائن میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔
انہوں نے 2011 میں الطربیہ الاسلامیہ سکول، ریاض سے اپنی اعلیٰ تعلیم مکمل کی۔
سارہ العمری نے مارچ اور اپریل 2019 میں پی ڈبلیو سی اکیڈیمی سے لیڈنگ، مینجنگ اینڈ ڈرائیونگ چینج اور سٹریٹیجک تھنکنگ اینڈ پلاننگ کی پیشہ ورانہ تربیت حاصل کی۔

 

شیئر: