Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی، کویتی اور امریکی بری افواج کی مشترکہ مشقوں کا پہلا مرحلہ مکمل

بری مشقیں 18 نومبر تک جاری رہیں گی(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کی بری افواج نے اتوار کو کویت کے الادیرع کمپلیکس میں مشترکہ مشقیں جاری رکھیں۔ بری مشقیں 18 نومبر تک جاری رہیں گی۔ 
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کویت کےعلاوہ امریکہ کی سپاٹن فورس بھی مشقوں میں شریک ہے۔
 کمانڈر کرنل نایف العتیبی نے کہا کہ مشقوں کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا جس میں سعودی عرب کے علاوہ کویت او امریکہ کی بری افواج شریک ہوئیں۔ ابتدائی اہداف پورے کرلیے گئے۔ 

مشقوں کا مقصد عسکری تعلقات کا فروغ، تجربات کا تبادلہ کرنا ہے۔(فوٹو ایس پی اے)

انہوں نے کہا کہ مشقوں کا مقصد دوست اور برادر ممالک کے ساتھ مشترکہ دفاعی تعاون، عسکری تعلقات کا فروغ، تجربات کا تبادلہ کرنا ہے۔
کرنل نایف العتیبی نے بتایا کہ مشقوں سے عسکری دفاعی تعاون کے رشتے مضبوط ہوں گے۔ شریک ممالک کی افواج کے مشترکہ مفادات حاصل ہوں گے۔ 
انہوں نے بتایا کہ مشقوں کے دوران مشترکہ بری آپریشن کے دوران پیش آنے والے ہنگامی حالات سے تیزی سے نمٹنے، افواج کی قیادت اور کنٹرول نیز منصوبہ بندی کی مشق کی گئی۔ 

شیئر: