Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے نئے کیسز کم ہو کر 61 رہ گئے

متاثرین کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 41 ہزار6 ہوگئی ہے(فوٹو وام)
امارات میں پیر15 نومبر کو پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 61 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ 
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ’متاثرین کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 41 ہزار6 ہوگئی ہے‘۔
وزارت صحت کے مطابق’ ملک میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید 2 لاکھ 30 ہزار869 ٹیسٹ کیے گئے‘۔
وبا سے متاثرہ مریضوں میں سے مزید 89 مکمل صحتیاب ہوگئے، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ  35 ہزار638 ہوگئی۔
بیان میں کہا گیا کہ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران زیرعلاج مریضوں میں سے ایک چل بسا، مرنے والوں کی تعداد دو ہزار 144 ہوگئی‘۔
علاوہ ازیں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق ’پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا ویکسین کی مزید 19 ہزار852 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر ویکسین 2 کروڑ 15 لاکھ 73 ہزار 805 خوراکیں دی جاچکی ہیں‘۔

شیئر: