Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کینیڈا: طیارے آمنے سامنے، ’پی آئی اے کے پائلٹ کی غفلت سے حادثہ ہوسکتا تھا‘

سی اے اے کے مطابق پی آئی اے کے پائلٹ بغیر کلیئرنس کے ٹیکسی وے میں داخل ہوا (فوٹو: اے ایف پی)
کینیڈا نے پاکستان کی قومی ایئرلائن کے پائلٹ کو مبینہ غلفت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے واقعے کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔
17 اکتوبر کو ٹورنٹو میں پی آئی اے اور ایئر کینیڈا کے طیارے آمنے سامنے آ گئے تھے۔
منگل کو کینیڈین سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹورنٹو سے اسلام اباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے782 کا پائلٹ بغیر کلیئرنس کے ٹیکسی وے میں داخل ہوا اور ہولڈ شاٹ لائن سے ٹیکسی وے پر چلا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ’اس دوران سیئول سے آنے والا ایئر کینیڈ ا کا طیارہ بھی اسی رن وے پر لینڈنگ کے حتمی مرحلے پر آ چکا تھا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بوئنگ 777 طیارے کے کپتان کی مبینہ غفلت کے باعث حادثہ رونما ہو سکتا تھا۔
’پی آئی اے طیارہ ٹیکسی سے رن وے پروٹیکٹڈ ایریا میں رن وے 23 کے لیے چلا گیا تھا۔‘
رپورٹ کے متن میں بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے طیارے کے ٹیکسی وے پر آنے کے باعث ایئر کینیڈا کے طیارے کو اے ٹی سی کی جانب سے گو راؤنڈ کے لیے کہا گیا۔
’پی آئی اے کے طیارے کو ٹیکسی کرتے دیکھ کر ایئر کینیڈا کے طیارے کو 15 منٹ تاخیر سے لینڈ کرایا گیا۔‘
 کینیڈین سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ’ایئر کینیڈا کے طیارے کو گو اراؤنڈ کرانے کے بعد لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔'
سی اے اے کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایئر ٹریفک کنٹرولر کی بروقت کارروائی سے کوئی حادثہ رونما نہیں ہوا۔
 ٹورنٹو ائیرپورٹ پر 17 اکتوبر کو پی آئی اے بوئنگ 777 اور ایئر کینیڈا بوئنگ 777 آمنے سامنے آ گئے تھے۔‘
اس حوالے سے پی آئی اے کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مبینہ غفلت پر ایئرلائن پہلے ہی نوٹس لے چکی ہے۔

شیئر: