Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالی وڈ اداکار راجکمار راؤ نے اپنی دوست سے شادی کرلی

یہ شادی دونوں خاندانوں کی موجودگی میں چندیگڑھ میں ہوئی۔ (تصویر: سبیاساچی/انسٹاگرام)
بالی وڈ اداکار راجکمار راؤ نے اپنی دیرینہ دوست اور ساتھی اداکارہ پترلیکھا سے شادی کرلی ہے۔
اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی شادی کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے راجکمار راؤ نے اپنے پرستاروں کا خبر دی کہ انہوں نے 11 سالہ دوستی کے بعد پترالیکھا سے شادی کرلی ہے۔
انہوں نے لکھا ’آج تمہارا شوہر کہلانے سے زیادہ بڑی کوئی خوشی نہیں۔‘
انڈین میڈیا کے مطابق یہ شادی پیر کے روز چندیگڑھ میں ہوئی جس میں راجکمار راؤ اور پترالیکھا کے خاندان اور قریبی دوستوں کو مدعو کیا گیا تھا۔
دولہا اور دلہن کے ملبوسات معروف فیشن ڈیزائنز سبیاساچی مکھرجی نے ڈیزائن کیے تھے اور ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اس شادی کی مزید تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں۔
پترالیکھا نے اپنے اداکاری کیریئر کا آغاز 2014 میں راجکمار راؤ کے ساتھ فلم ’سٹی لائٹس‘ سے کیا تھا۔ اس کے علاوہ وہ ’نانو کی جانو‘ اور ’لو گیمز‘ میں بھی کام کرچکی ہیں۔
ان دونوں کی شادی پر بالی وڈ کے بڑے ناموں انیل کپور اور پایانکا چوپڑہ سمیت متعدد شخصیات نے مبارکباد دی ہے۔
انیل کپور نے راجکمار راؤ کی  تصاویر پر کامنٹ کیا ’مبارک میرے دوستوں، کاش میں جشن منانے چندیگڑھ آسکتا۔‘
’مسٹر اینڈ مسز راجکمار راؤ جلد ملتے ہیں جب آپ ممبئی آئیں گے۔‘
کنگنا رناؤت نے لکھا ’آپ کو اور آپ کے خاندانوں کو بہت بہت بدھائی۔‘

شیئر:

متعلقہ خبریں