Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی نیشنل پٹرولیم کمپنی کی تیل کی تلاش پر 6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری

امارات ہر روز 4.2 ملین بیرل تیل نکال رہا ہے- (فوٹو الاقتصادیہ)
ابوظبی نیشنل پٹرولیم کمپنی نے کہا ہے کہ وہ خام تیل کی تلاش کے پروجیکٹ پر چھ ارب ڈالر کا سرمایہ لگائے گی-
کمپنی نے یہ فیصلہ پٹرول میں سرمایہ کاری کا سلسلہ جاری رکھنے والی حکمت عملی کے تحت کیا ہے- ابوظبی کمپنی ماحول دوست توانائی اپنانے کے لیے درکار سکیموں کو فنڈ فراہم کر رہی ہے-
الاقتصادیہ کے مطابق امارات نے جو دنیا کے بڑے تیل پیدا کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے کہا ہے کہ وہ سال 2050 میں کاربن فری توانائی کا ہدف حاصل کرے لے گا- امارات ہر روز 4.2 ملین بیرل تیل نکال رہا ہے- 
سرکاری آئل کمپنی ادنوک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سال 2030 تک خام تیل کی یومیہ پیداوار 50 لاکھ بیرل تک پہنچانا چاہتے ہیں- اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ریاست اپنی پیداواری صلاحیت بڑھا رہی ہے- تیل کے نئے چشمے تلاش کیے جا رہے ہیں- 
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: