Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسٹار ڈم نہیں سنبھال سکتی،انوشکا

ممبئی ...بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے کہاہے کہ اپنے اسٹارڈم کو نہیں سنبھال سکتیں۔ انوشکا نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رب نے بنا دی جوڑی سے اپنا فلمی کیریئر شروع کیا تھا۔ انہوں نے عامر کے ساتھ فلم پی کے اور سلمان کے ساتھ فلم سلطان میں اداکاری کی ہے۔ ایک انٹرویو میںانوشکا نے کہا کہ جس طرح شاہ رخ اور سلمان اپنے اسٹار ڈم کو سنبھالتے ہیں ۔سوچ بھی نہیں سکتیں کہ ایسا کبھی کر سکتی ہوں۔ ابھی سپراسٹارڈم حاصل نہیں ہوا لیکن جو کچھ بھی ہے اس سے ڈر لگتا ہے۔ انہوں نے کہا جب اسٹارڈم کے بارے میں سوچتی ہوں تو ڈر جاتی ہوں۔ مجھے ابھی سلمان، شاہ رخ اور عامر کی طرح سپراسٹارڈم کا تجربہ نہیں ۔میں اسے نہیں سنبھال سکتی۔ 
 

 

شیئر: