Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناجز ایپ سے 20 لاکھ سے زیادہ شہریوں اور غیرملکیوں نے فائدہ اٹھایا

وزارت انصاف نے ڈیجیٹل سکیم کے تحت ناجز ایپ متعارف کرائی ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں وزارت انصاف نے کہا ہے کہ ایک سال کے دوران ناجز ایپ سے بیس لاکھ سے زیادہ سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں نے استفادہ کیا ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت انصاف کا کہنا ہے کہ ناجز ایپ کے ذریعے سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والوں میں وہ لوگ تھے جو اپنے مقدمات یا غیرمنقولہ جائدادوں کے بارے میں اطلاعات حاصل کررہے تھے۔ ان میں عدالتوں سے تاریخ لینے والے اور بل کے بارے میں استفسار کرنے والےشامل رہے۔ وثیقہ نویسی کی سروس کے حوالے سے بھی فائدہ اٹھایا گیا۔ 

بہت سے کام آن لائن کرانے کی سہولت حاصل ہوگئی ہے۔ ( فوٹو ایس پی اے)

ناجزایپ میں بہت ساری خوبیاں ہیں۔ مطلوبہ خدمت حاصل  کرنے کے لیے ناجز ایپ پر ایک مرتبہ اندراج کرانا کافی ہوتا ہے۔ اندراج کے بعد تمام کام آسانی سے انجام پاجاتے ہیں۔ مقامی شہری ہوں یا غیر ملکی یا سرمایہ کار ہوں انہیں ناجز ایپ استعمال کرنے کی صورت میں وزارت انصاف کے دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑتے۔ 
وزارت انصاف نے بتایا کہ ناجز ایپ کے ذریعے 58 عدالتی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں سب سے اہم مقدمے کی کارروائی اور خود مقدمے کے بارے میں گھر بیٹھے معلومات حاصل ہوجاتی ہیں اس کے علاوہ غیر منقولہ جائدادوں اور وکالت نامے کے سارے کام گھر بیٹھے انجام پا جاتے ہیں۔ 
وزارت انصاف نے ڈیجیٹل سکیم کے تحت ناجز ایپ متعارف کرائی ہے۔ ناجز ایپ اور ناجز گیٹ کی وجہ سے مقامی شہریوں اورمقیم غیرملکیوں کو عدالتی اداروں سے بہت سارے کام آن لائن کرانے کی سہولت حاصل ہوگئی ہے۔ 

شیئر: