Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوعمر لڑکے کا میڈیکل کیمپ کے اہلکاروں سے جھگڑا، تحقیقات جاری

پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے (فوٹو، ٹوئٹر)
مکہ مکرمہ میں ادارہ امور صحت کے ذمہ دار کا کہنا ہے کہ میڈیکل کیمپ کے اہلکاروں کے ساتھ جھگڑا کرنے والے کم عمر لڑکے اور اسکے ساتھیوں سےتحقیقات جاری ہیں ـ
سبق نیوز کے مطابق میڈیکل کیمپ کے ترجمان ’حاتم المسعودی‘ نے بتایا کہ مکہ مکرمہ کے کدی اور الہجرہ علاقے میں موجود طبی کیمپ کے اہلکاروں اور نوعمر لڑکوں کے ساتھ ہونے والے جھگڑے کی تحقیقات جاری ہیں ـ
واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے المسعودی کا کہنا تھا کہ کیمپ میں جمعرات کے روزایک کم عمر لڑکا آیا جس نے کسی اور کا شناختی کارڈ پیش کیا جب اس سے اپنےشناختی کارڈ کے بارے میں دریافت کیا گیا تو اس نے اہلکار سے بدکلامی کی بلکہ اس کے ساتھیوں نے اہلکار سے دست درازی بھی کی ـ

شناختی کارڈ طلب کرنے پرلڑکے نے اہلکار سے بدکلامی کی (فوٹو، ٹوئٹر)

جھگڑا ہوتے دیکھ کرکیمپ میں موجود دیگر اہلکاروں نے مداخلت کی اور لڑکوں کو علیحدہ کرکے قانون نافذکرنےوالے ادارے کو طلب کرلیا ـ
پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ـ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جھگڑے میں کوئی زیادہ زخمی نہیں ہوا ـ
واضح رہے قانون کے مطابق طبی اہلکاروں سے بدکلامی یا ان پردست درازی کرنا قابل دست اندازی پولیس جرم ہے جس پرسزا مقرر ہے ـ

شیئر: