Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب: خام تیل کی برآمدات میں پانچ ماہ سے مسلسل اضافہ

سعودی عرب نے ستمبر میں یومیہ 6.52 ملین بیرل خام تیل برآمد کیا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب کی خام تیل کی برآمدات مسلسل پانچوں ماہ اضافے کے بعد ستمبر میں یومیہ 6.52 ملین بیرل پر پہنچ گئی ہیں۔
عرب نیوز نے جوڈی ڈیٹا انیشی ایٹو آرگنائزیشن پر شائع سرکاری اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے یومیہ 6.52 ملین بیرل خام تیل برآمد کیا تھا جو رواں سال اگست کے مقابلے میں ایک فیصد جبکہ گذشتہ سال کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے۔
سعودی عرب کی برآمدات میں اضافے کی وجہ طلب میں بہتری کے علاوہ اوپیک پلس ممالک کے ساتھ تیل کی پیداوار میں کمی کے معاہدے کے تحت لگائی گئی پابندیوں میں بتدریج نرمی بھی ہے۔
رواں سال اپریل سے ستمبر کے درمیان خام تیل کی برآمدات میں تقریباً 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
جوڈی آرگنائزیشن کی ویب سائٹ پر سعودی عرب سے متعلق ڈیٹا کے مطابق ستمبر میں خام تیل اور تیل کی مصنوعات کی برآمدات 7.84 ملین بیرل تھیں۔
خام تیل کی پیداوار ستمبر میں پانچ ماہ کے تواتر سے اضافے کے بعد یومیہ 9.662 ملین بیرل تھیں جو اپریل کے مقابلے میں 19 فیصد کا اضافہ ہے۔ اپریل میں خام تیل کی پیداوار یومیہ 8.134 ملین بیرل تھیں۔
رواں سال خام تیل کی پیداوار میں 7.6 فیصد کا اضافہ ہوا جب گزشتہ سال اسی عرصے میں خام تیل کی برآمدات میں 7.4 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔
گذشتہ سال 11 مہینوں بعد اگست میں آئل ریفائنری کی یومیہ پیداواری گنجائش 2.52 ملین بیرل کی بلند ترین سطح پر تھی، جو رواں سال ستمبر میں 1.2 فیصد کی کمی کے بعد 2.49 ملین بیرل ہوئی۔

اپریل سے ستمبر تک خام تیل کی برآمدات میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ فوٹو اے ایف پی

ستمبر کے مہینے میں یوٹیلیٹیز کے لیے خام تیل کے براہ راست استعمال میں کمی دیکھنے میں آئی جو گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 17 فیصد کمی کے بعد 543 ہزار بیرل تھی، جبکہ اگست میں 654 ہزار بیرل تھی۔ ستمبر 2020 کے مقابلے میں 11.7 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔
رواں سال کے آغاز سے لے کر ستمبر تک پاور پلانٹس میں براہ راست استعمال ہونے والے تیل کی اوسط مقدار 473 ہزار بیرل ہے جو پچھلے سال اسی عرصے میں زیر استعمال مقدار (454 ہزار بیرل) سے ہوقدرے زیادہ ہے۔
خام تیل کے سٹاکس 2.5 فیصد کی بحال کے بعد ستمبر میں 136.54 ملین بیرل ہو گئے ہیں جو اگست میں 133.16 ملین بیرل کی کم ترین سطح پر تھے۔
رواں سال کے آغاز سے ستمبر تک تیل کے سٹاکس 135 ملین بیرل اوسط سطح پر برقرار رہے جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 150.13 ملین بیرل تھے۔

شیئر: