Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بپاشا نے پرامید ہونے کی تردید کردی

ممبئی....بالی وڈ کی مقبول اداکارہ بپاشا باسو نے پرامید ہونے کی تمام افواہوں کی تردید کردی۔ بپاشا کی شادی پچھلے سال اپریل میں کرن سنگھ گروو ر سے ہوئی تھی۔ 38سالہ اداکارہ نے ٹویٹر پر کہا کہ ایسا کچھ ہوا تو ضرور اپنے مداحوں کو آگاہ کرونگی۔ مجھے افسوس ہے کہ اس وقت میرے مداحوں کو مایوسی ہوئی۔ فی الوقت بچوں کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کررہے جب ایسا کچھ ہوگا تواپنے بہی خواہوں کو ضرور بتاﺅنگی۔ انہوں نے کہا کہ قیاس آرائیاں کرنا غلط ہے۔ میں منہ پھٹ ہوں اس لئے اخبارات میں جو کچھ لکھا جارہا ہے اس پر یقین نہ کریں۔

شیئر: