Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اپنا نام 87میں تبدیل کیا، اکشے کمار

 
ممبئی ....بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے کہا ہے کہ میری پہلی فلم 1987ءکی ”آج“ تھی جس میں مہیش بھٹ نے میرا نام تبدیل کرکے اکشے کمار کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اصل نام راجیو تھا۔ اس فلم میںمیرا ساڑھے4سیکنڈ کا کردار تھا۔ ایک دن اچانک مجھے پتہ نہیں کیا ہوا اور میں عدالت گیا اور اپنا نام راجیو سے بدل کر اکشے کمار کرلیا۔ اس وقت مجھے کوئی نہیں جانتا تھا۔ بعد میں میں نے اکشے کمار کے نام سے وزیٹنگ کارڈ بنوایا۔
 

شیئر: