Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فوجی عدالتوں میں توسیع،سینیٹ میں بھی بل منظور

ٓ اسلام آباد..سینیٹ نے منگل کو فوجی عدالتوں میں توسیع سے متلق بل کی منظور ی دیدی۔ 28ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے وقت جے یو آئی (ف) ارکان ایوان سے غیر حاضر تھے۔ ترمیم کے حق میں78ووٹ آئے۔ 3نے مخالفت کی ۔ صدر کی منظوری کے بعد ایکٹ آف پارلیمنٹ بنے گا۔ فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع7جنوری سے شمار ہوگی۔ قبل ازیںوزیر قانون زاہد حامد نے بل ایوان میں پیش کیا۔ واضح رہے 22 مارچ کو سینیٹ اجلاس میں آرمی ایکٹ میں ترمیم کا بل کو رائے شماری کے بغیر منظور کیا گیا تھا تاہم 28ویں آئینی ترمیمی بل کی منظوری کورم پورا نہ ہونے پر مو خر ہوگئی تھی۔قومی اسمبلی پہلے ہی بل کی منظور ی دے چکی ہے۔
 

 

شیئر: