Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’بڈھا نہیں ہوا ابھی میں‘، شاداب خان کا بابر اعظم کو جواب

شاداب خان کو رن آؤٹ مِس کرنے پر کپتان بابر اعظم نے ازراہ مذاق ’بڈھا‘ کہا تھا (فوٹو: شاداب خان ٹوئٹر)
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حریف ٹیموں کے خلاف جب میدان میں اترتے ہیں تو ’ون یونٹ‘ بن کر کھیلتے ہیں لیکن کبھی کبھی آپس میں ہلکی پھُلکی نوک جھوک بھی کھیل کا حصہ ہوتی ہے۔
جیسا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے وارم اپ میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان کو رن آؤٹ مِس کرنے پر کپتان بابر اعظم نے ازراہ مذاق ’بڈھا‘ کہہ ڈالا تھا۔
اس وقت تو بات آئی گئی ہو گئی تھی لیکن ایسا لگتا ہے کہ شاداب خان بھی موقع پر چوکا لگانا خوب جانتے ہیں۔
سنیچر کو جب دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف جیت اپنے نام کی تو پاکستان کے آل راؤنڈر شاداب خان نے اس میچ کی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں ایک مشکل کیچ پکڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس تصویر کے ساتھ انہوں نے بابراعظم کو مینشن کرتے ہوئے بڑا دلچسپ پیغام لکھا کہ ’ایک اور جیت کے لیے ٹیم کی کوشش۔ ایک ضروری بات، بڈھا نہیں ہوا ابھی میں۔‘
وہ سوشل میڈیا صارفین جو شاداب خان کی جانب سے داغے گئے اس کمنٹ کا پس منظر جانتے تھے ان کے اس ٹویٹ سے خوب محظوظ ہوئے مگر کچھ ایسے بھی تھے جو پوچھتے نظر آئے کہ آخر یہ ماجرا کیا ہے۔ 
ٹوئٹر ہینڈل ماہ رُخ نے ان صارفین کی مشکل حل کرتے ہوئے اس واقعے کی تفصیل کچھ یوں بیان کی کہ ’ایک میچ میں شاداب نے کوئی رن آؤٹ مِس کیا  تھا اور بابر اعظم نے انہیں پنجابی میں کہا تھا کہ بڈھا ہو گیا ہے ورنہ یہ پکا آؤٹ تھا۔ آج شاداب خان نے اچھا کیچ کیا اس لیے کہہ رہے ہیں کہ میں بڈھا نہیں ہوا۔

 

شیئر: