Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر ریجن میں حشیش سمگل کرنے کی کوشش ناکام، چار غیر ملکی گرفتار

ملزمان کو مزید تحقیقات کے بعد کرمنل کورٹ کے حوالے کیاجائے گا( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزارت داخلہ میں امن عامہ فورس کے میڈیا ڈائریکٹر کرنل احمد الطویان نے کہا ہے کہ ’عسیر ریجن میں بڑی مقدار میں حشیش اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا ئی گئی ہے‘۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے کے مطابق کرنل احمد الطویان نے بیان میں کہا کہ’ سیکیورٹی فورسز کی ٹیموں نے سرحدی علاقوں کے گشت کے دوران چارغیر ملکی دراندازوں کو حراست میں لیا ہے‘۔ 
ملزمان کا تعلق ایتھوپیا سے ہے جن کے قبضے سے 24 کلو گرام حشیش برآمد ہوئی جو وہ مملکت میں اسمگل کرنے کررہے تھے۔
کرنل احمد الطویان نے بتایا کہ’ ملزمان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کے بعد ان کا کیس پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔‘
’ملزمان کو مزید تحقیقات کے بعد انہیں کرمنل کورٹ کے حوالے کیاجائے گا‘۔

شیئر: