Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاجسٹک کمپنیاں 9 جبکہ سعودی شہری صرف ایک ٹرک رکھ سکیں گے

ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو اپنے معاملات قانونی دائرہ میں لانے کی ہدایت کی گئی ہے( فوٹو ٹوئٹر)
 سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کی جانب سے ہیوی ڈیوٹی وھیکل کے قانون کے مطابق نقل وحمل سے متعلق ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے معاملات سال 2022 کے اختتام سے قبل قانونی دائرہ میں لے آئیں۔
 سعودی عرب کے اخبار ’مکہ‘ نے ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے حوالے سے  بتایا کہ’ لوڈنگ ٹرکس کے قانون کے مطابق آئندہ برس کے اختتام تک ایسے سعودی شہری جو ٹرانسپورٹ کمپنیاں نہیں رکھتے وہ صرف ایک ٹرک ہی رکھنے کے اہل ہوں گے‘۔
ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے لاجسٹک سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں کےلیے بھی یہ پابندی عائد کی ہے کہ وہ دی گئی مقررہ ڈیڈ لائن تک اپنے معاملات درست کریں۔
لاجسٹک سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں کو 9 جبکہ سعودی شہریوں کو ایک ٹرک رکھنے کی اجازت ہوگی۔
اتھارٹی کا مزید کہنا ہے کہ’ لاجسٹک سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں کےلیے لازمی ہوگا کہ وہ مقررہ تعداد سے زائد ٹرک رکھنے کی صورت میں اس کی وضاحت کریں جس میں زائد ٹرک رکھنے کے لیے ٹھوس دلیل فراہم کرنا ہوگی‘۔
واضح رہے اتھارٹی کی جانب سے مذکورہ قانون سے قبل ایسی کوئی پابندی نہیں  تھی عام سعودی شہری متعدد ٹرکس اپنی ملکیت میں رکھ سکتے تھے جبکہ لاجسٹک کمپنیاں بھی اپنی ضرورت کے مطابق ٹرکس رکھتی ہیں۔

شیئر: