Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیرین ایئر کی ریاض کے لیے پروازیں، ڈرائیونگ لائسنس کی شرائط سمیت گزشتہ ہفتے کی سعودی عرب سے اہم خبریں

سعودی عرب کے خام تیل کی برآمدات میں مسلسل پانچویں مہینے اضافے، العلا ایئرپورٹ پر فلائی ناس ایئرلائن کی پروازیں، روضہ شریفہ میں نماز کا اجازت نامہ، شاہ فہد پل سے برین آمد کے لیے توکلنا ہیلتھ پاسپورٹ، پاکستان کے نجی فضائی کمپنی کی ریاض کے لیے پروزیں، اور سعودی ولی عہد کا دنیا کی سب سے بڑی فلوٹنگ نیوم انڈسٹریل سٹی قائم کرنے کا اعلان گزشتہ ہفتے کی سعودی عرب کی اہم خبریں رہیں۔

العلا ایئرپورٹ پر فلائی ناس کی پہلی بین الاقوامی پرواز

سعودی عرب العلا میں امیرعبدالمجید بن عبدالعزیز ایئرپورٹ پر جمعے کو دبئی سے پہلی بین الاقوامی پرواز پہنچی ہے۔
العلا ایئر پورٹ لینڈ کرنے پر فلائی ناس کے طیارے کو واٹر کینن کی سلامی دی گئی جو  پر پہلی پرواز یا نئے طیارے کےلیے دی جاتی ہے۔

العربیہ چینل کے مطابق سعودی وزیر ٹرانسپورٹ صالح الجاسر نے کہا کہ العلا ایئرپورٹ پر بین الاقوامی تقاضوں کے لحاظ سے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔  

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

ایکسپو دبئی، سعودی پویلین میں 10 لاکھ وزیٹرز کی آمد کا ریکارڈ

 ایکسپو دبئی 2020 میں سعودی پویلین نے 49 ایام کے دوران دس لاکھ  وزیٹرز کو خوش آمدید کہا ہے۔ 
الریاض اخبار کے مطابق سعودی پویلین کی استقبالیہ کمیٹی نے بیان میں کہا کہ مختلف عرب اور دیگر ملکوں کے دس لاکھ  وزیٹرز نے سعودی عرب کے پویلین کا دورہ کیا ان میں برادر اور دوست ممالک کے سفارتی وفود شامل تھے۔

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

روضہ شریفہ میں نماز کا اجازت نامہ 30 دن میں ایک بار ملے گا 

سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ’ صلاۃ و سلام اور روضہ شریفہ میں نماز کے اجازت نامے 30 روز میں صرف ایک بار جاری ہوں گے‘۔

عکاظ اخبار کے مطابق وزارت حج و عمرہ  نے بیان میں کہا کہ’ صلوۃ و سلام کا اجازت نامہ اور روضہ شریفہ میں نماز کا اجازت نامہ اعتمرنا اور توکلنا ایپس کے ذریعے جاری ہوگا‘۔

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

سعودی عرب: خام تیل کی برآمدات میں پانچ ماہ سے مسلسل اضافہ

سعودی عرب کی خام تیل کی برآمدات مسلسل پانچوں ماہ اضافے کے بعد ستمبر میں یومیہ 6.52 ملین بیرل پر پہنچ گئی ہیں۔
عرب نیوز نے جوڈی ڈیٹا انیشی ایٹو آرگنائزیشن پر شائع سرکاری اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے یومیہ 6.52 ملین بیرل خام تیل برآمد کیا تھا جو رواں سال اگست کے مقابلے میں ایک فیصد جبکہ گذشتہ سال کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے۔

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

غیرملکی کو ہیوی وہیکل ڈرائیونگ لائسنس کن شرائط پر ملے گا؟

 ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ غیرملکیوں کو ہیوی وہیکل ڈرائیونگ لائسنس جاری کرانے کے لیے 2 شرائط کوپورا کرنا ضروری ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک سے ایک غیرملکی نے دریافت کیا تھا کہ آیا وہ ہیوی وہیکل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرسکتا ہے یا نہیں؟  

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

شاہ فہد پل  سے بحرین آمد ورفت کےلیے’ توکلنا‘ ہیلتھ پاسپورٹ

سعودی عرب اور بحرین نے کنگ فہد پل سے مسافروں کی آمد ورفت کے لیے ہیلتھ پاسپورٹ کو آن لائن مربوط کرنے کاسسٹم جاری کردیا-  
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کےمطابق  جمعرات  کو مملکت اور بحرین کے مابین ہیلتھ پاسپورٹ کو موثر کرنے اور سعودی عرب کی ’ توکلنا‘ ایپ جبکہ  بحرینی ’مجتمع واعی‘ ایپ کو ایک دوسرے سے مربوط کرنے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے- 

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

صحرائے ربع الخالی کو اونٹ پر عبور کرنے والی جاپانی فوٹو گرافر

سعودی عرب کے ایک بڑے صحرا ربع الخالی کو عبور کرنا بذات خود ایک کارنامہ ہے لیکن 21 ویں صدی میں اونٹ کے ذریعے اسے عبور کرنا ایک غیر معمولی بات ہے۔

عرب نیوز کے مطابق جاپانی خاتون فوٹوگرافر اینا آئیکو کی زندگی میں یہ ایک اہم موڑ ثابت ہوا جب انہوں نے 2019 میں سعودی عرب کے اس علاقے ربع الخالی کو عبور کیا۔
اینا آئیکو اب تک متحدہ عرب امارات، یمن اور شاہراہ ریشم سمیت  پورے سعودی عرب کا سفر بھی کر چکی ہیں۔

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

اتحادی فورسز کے یمن میں پاسداران انقلاب اور حزب اللہ کے اہم ٹھکانوں پر فضائی حملے

سعودی اتحادی فورسز کا کہنا ہے کہ اس نے یمن میں  پاسداران انقلاب ایران اور حزب اللہ کے اہم خفیہ ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔

عرب نیوز کے مطابق ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کو کمزور کرنے کے لیے اتحادی فورسز کی جانب سے جمعرات کو صنعا، دھامر، سادا اور الجوف کو نشانہ بنایا گیا۔مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

سیرین ایئر کا اسلام آباد سے ریاض کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان 

پاکستان کی نجی فضائی کمپنی سیرین ایئر نے دسمبر سے سعودی دارالحکومت ریاض کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سیرین ایئر کے مطابق چھ دسمبر سے اسلام آباد سے ریاض کے لیے فضائی آپریشن شروع ہورہا ہے۔  
ایئر لائن نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اعلان کیا ہے کہ ’چھ دسمبر سے اسلام آباد سے ہفتہ وار دو پروازیں ریاض کے لیے شروع کی جارہی ہیں جن کے لیے ٹکٹ کی بکنگ شروع ہو گئی ہیں۔‘  
حکام کے مطابق چھ دسمبر سے پیر اور بدھ کو اسلام آباد سے ریاض کے لیے فلائیٹس چلائی جائیں گی۔ 

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

سعودی ولی عہد کا دنیا کا سب سے بڑا فلوٹنگ نیوم انڈسٹریل سٹی ’اوکسا گون‘ بنانے کا اعلان

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے نیوم انڈسٹریل سٹی ’اوکسا گون‘ (OXAGON) قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ پوری دنیا میں سب سے بڑا تیرتا انڈسٹریل سٹی ہوگا۔

یہ نیوم کی حکمت عملی کے مطابق مستقبل میں مینوفیکچرنگ سینٹرز کے لیے ماڈل ثابت ہوگا اور آئندہ اسی طرز پر فیکٹریاں قائم کی جائیں گی۔

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

سعودی شہریت ملنا بڑی خبر، حقیقی معنوں میں اب وطن مل گیا

ایوارڈ یافتہ مورخ ڈاکٹر محمد البقاعی نے کہا ہے کہ سعودی شہریت ملنے پرغیر معمولی خوشی اور فخر کا احساس ہوا ہے۔ خوشی کے اظہار کے لیے الفاظ ناکافی ہیں۔ 

العربیہ نیٹ کے مطابق ڈاکٹر البقاعی کو متعدد تاریخی تصنیفات اور اہم تاریخی کتابوں کے ترجمے  کی بنا پر سعودی شہریت دی گئی ہے۔ 2018 کے دوران شاہ عبداللہ عالمی ترجمہ ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔ 

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

 

شیئر: