Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب پہلی مرتبہ ایشین انڈور گیمز 2025 کی میزبانی کرے گا

 سعودی وزیر سپورٹس نے کہا ہے کہ ایشین انڈور گیمز کا مملکت میں انعقاد فخر کی بات ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی دارالحکومت ریاض تاریخ میں پہلی بار 2025 کے ایشین انڈور گیمز اور مارشل آرٹ گیمز کی میزبانی کرے گا۔  
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ایشین اولمپک کونسل کی جنرل اسمبلی نے اتوار کو دبئی میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ ایشین انڈور گیمز اور مارشل آرٹ گیمز 2025 کی میزبانی ریاض کرے گا۔  
 سعودی وزیر سپورٹس اور سعودی اولمپک کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل نے اس موقع پر بیان میں کہا کہ یہ کامیابی اعلیٰ قیادت کی سرپرستی کے نتیجے میں ملی ہے۔

سعودی عرب متعدد بین الاقوامی کھیلوں کی میزبانی کا اعزاز حاصل کر رہا ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)

انہوں نے کہا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سعودی سپورٹس کی بھرپور سرپرستی کر رہے ہیں۔ ان کی خواہش ہے کہ مملکت کھیلوں کے میدان میں ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کیا جائے۔
شہزادہ عبدالعزیز الفیصل نے مزید کہا کہ سعودی عرب متعدد بین الاقوامی کھیلوں کی میزبانی کا اعزاز حاصل کر رہا ہے۔ ان میں ایشین گیمز 2034 کے مقابلے قابل ذکر ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ قیادت نے سپورٹس کلبوں کی مدد کے لیے دو ارب چھ سو ملین ریال کی مالی اعانت کی منظوری دی ہے۔ پہلی بار سعودی عرب میں ایشین انڈور گیمز ہوں گے اور یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔ 

شیئر: