Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بابر اعظم کتنا کماتے ہیں اور شادی کب کریں گے؟

بابر اعظم نے ہر سوال کا جواب دیا لیکن تنخواہ کتنی ہے یہ نہیں بتایا۔ (فوٹو: بابر اعظم/ فیس بک)
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے متعلق گوگل کیے جانے والے پانچ سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کب شادی کریں گے یہ انہیں بھی نہیں پتا، ابھی وہ کرکٹ پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔
ان سے ایک سوال پوچھا گیا کہ وہ کہاں رہتے ہیں؟ انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’سب کو معلوم ہے لاہور میں رہتا ہوں اور لاہور کی خاصیت یہ ہے کہ یہاں کے مشہور کھانے اور پرانی جگہ جائیں تو وہاں کے پائے کافی مشہور ہیں۔‘
ان سے اگلا سوال یہ تھا کہ وہ خود کون سا بیٹ استعمال کرتے ہیں؟ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے بتایا کہ وہ ’گرے نکلز‘ کا بیٹ استعمال کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ بیرونی دوروں پر چھ سے سات بیٹ ساتھ لے کر جاتے ہیں۔
ان سے کیا گیا اگلا سوال یہ تھا کہ وہ پیسے کتنے کماتے ہیں؟ لیکن اس سوال کا جواب دینے سے انہوں نے انکار کر دیا۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ’یہ تو میں بتاؤں گا نہیں لیکن آپ کی سوچ سے کم ہی ہیں۔‘
ان سوالات میں بابر اعظم کی شادی سے متعلق بھی ایک سوال تھا کہ آخر وہ کب دلہن گھر لارہے ہیں؟ بابر اعظم نے اس سوال کے جواب میں پنجابی میں کہا ’اے تے مینوں وی نئیں پتا، میرے گھر والوں کو معلوم ہے تاہم ابھی فی الحال فوکس کرکٹ پر ہے۔‘
ان سے متعلق سے سے زیادہ گوگل کیا جانے والا آخری سوال یہ تھا کہ کون سا کرکٹر ان کا آئیڈیل ہے؟
انہوں نے اپنے پرستاروں کو بتایا کہ جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈیویلئرز ان کے آئیڈیل ہیں اور وہ انہیں ’کاپی‘ بھی کرتے ہیں۔
’میں اس کو کافی فالو کرتا ہوں اور وہ میرا آئیڈیل ہے۔‘

شیئر: