Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یورپی قانون کی خلاف ورزی، اٹلی کا ایپل، ایمیزون پر 20 کروڑ یوروز جرمانہ

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایپل اور گوگل آن لائن ایپ مارکیٹ پلیس پر اپنی گرفت کمزور کریں (فوٹو روئٹرز)
اٹلی کے ایک نگران ادارے نے کاروباری خلاف ورزیوں پر امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں ایپل اور ایمیزون پر 20 کروڑ یوروز جرمانہ عائد کیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اٹلی نے ایپل اور بیٹس کی اشیا کی ریسیلنگ کے حوالے سے یورپی قانون کی خلاف ورزی کرنے پر ایپل کو 13 کروڑ 45 لاکھ یوروز اور ایمیزون کو چھ کروڑ 87 لاکھ یوروز جرمانہ کیا ہے۔
اٹلی کے ادارے نے کہا ہے کہ ’دونوں کمپنیوں کے ساتھ 2018 میں ہونے والے معاہدے کے تحت ایمیزون ڈاٹ اِٹ پر ریسیلرز پر پابندی ہے۔‘
’اس کا مقصد ریٹیلرز کی تعداد کم کرنا اور کراس بارڈر سیل روکنا ہے۔ اس معاہدے کی خلاف ورزی سے صارفین پر برا تاثر پڑا، کیونکہ اٹلی میں 70 الیکٹرانکس مصنوعات ایمیزون سے خریدی جاتی ہیں۔‘
اس ادارے کا کہنا ہے کہ ’ان تحقیقات کی وجہ سے جرمنی اور سپین میں بھی حکام کی توجہ اس معاملے کی طرف گئی ہے اور وہ بھی یہی طریقہ کار اختیار کر رہے ہیں۔‘
یہ کمپنیاں اس طرح کے کریک ڈاؤن سے ٹوٹ سکتی ہیں، کیونکہ ایک طرف یورپ ان کے خلاف قانونی کارروائی کر رہا ہے اور دوسری جانب امریکی قانون ساز بھی ان کے خلاف اس طرح کی کارروائیوں کو آسان بنانے کا سوچ رہے ہیں۔
 امریکہ اور یورپ میں ٹیکنالوجی پر تنقید کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ایپل اور گوگل آن لائن ایپ مارکیٹ پلیس پر اپنی گرفت کمزور کریں تاکہ ایمیزون پر تھرڈ پارٹی سیلرز کی رسائی ہوسکے۔

شیئر: