Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تاریخی مقام ’قصیرات عاد‘ میں قدیم آبپاشی کے نظام کے آثار

جامع منصوبے کے تحت تلاش کا مزید کام کیا جائے گا۔( فوٹو ایس پی اے)
سعودی محکمہ آثار قدیمہ نے الافلاج کمشنری میں (قصیرات عاد) کے مقام پر تاریخی کھدائی کے ابتدائی نتائج میڈیا کو جاری کیے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق محکمہ آثار قدیمہ نے بتایا کہ تین جگہوں پر تاریخی کھدائی کی گئی ہے جہاں سے اہم معلومات ملی ہیں۔
آنے والے دنوں کے دوران جامع منصوبے کے تحت تلاش کا مزید کام کیا جائے گا۔

۔ یہاں پانی کے نظام کے بارے میں اہم معلومات ملی ہیں( فوٹو ایس پی اے)

محکمہ آثار قدیمہ نے بیان میں کہا کہ یہاں چشموں، آبی مراکز اور نالیوں اور ان کی ممکنہ موجودگی کے بارے میں تاریخی معلومات جمع کی گئی ہیں۔ 
 قصیرات عاد جزیرہ عرب کی سطح پر بڑے شہری مراکز میں سے ایک ہے۔ یہاں آبپاشی کے نظام کے بارے میں اہم معلومات ملی ہیں، ایسا لگتا ہے کہ بہت بڑے علاقے میں آبپاشی کا نظام قائم تھا۔ کاشتکاری کے لیے مختلف مقامات پر پانی کے تالاب اور نہریں بنائی گئی تھیں۔

محکمہ آثار قدیمہ کی  ٹیم نے جنوری 2021 کے دوران قصیرات عاد  کا دورہ کیا تھا(فوٹو ایس پی اے)

ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ وادی الدواسر میں الفاؤ تعمیرات اور دستی مصنوعات کے حوالے سے قصیرات عاد سے ملتا جلتا ہے۔
یاد رہے کہ محکمہ آثار قدیمہ کی ایک ٹیم نے جنوری 2021 کے دوران قصیرات عاد کا دورہ کیا تھا جس کے بعد آثار قدیمہ کے جائزے کی راہ ہموار ہوئی تھی۔  

شیئر: