Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اتحادی افواج نے 231 سمندری بارودی سرنگیں تباہ کر دیں

’اتحادی افواج نے حوثی بارودی سرنگوں کو تباہ کرکے تجارتی گزر گاہوں کو محفوظ کیا ہے‘ (فوٹو: العربیہ)
اتحادی افواج نے حوثیوں کی طرف سے بحیرہ احمر میں بین الاقوامی تجارتی گزرگاہوں میں بچھائی جانے والی بارودی سرنگیں تباہ کردی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اتحادی افواج نے گزشتہ دنوں کے دوران 231 بارودی سرنگیں تباہ کی ہیں۔
اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’بین الاقوامی تجارتی گزرگاہوں میں بارودی سرنگیں بچھانے کا مقصد عالمی تجارت کو متاثر کرنا ہے‘۔
’اتحادی افواج نے حوثی بارودی سرنگوں کو تباہ کرکے بحیرہ احمر میں تجارتی گزر گاہوں کو محفوظ کیا ہے‘۔

شیئر: