Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب مں تعطیلات شروع ہونے پر دبئی میں ہوٹلوں کے کرائے کیوں بڑھ گئے؟

ہوٹل کے ایک کمرے کا کرایہ چھ ہزار ریال تک پہنچ گیا ہے(فوٹو سبق)
 سعودی عرب میں تعطیلات شروع ہوتے ہی دبئی کے ہوٹلوں کے کرائے آسمان سے باتیں کرنے لگے ہیں۔
ہزاروں سعودی تعطیلات دبئی میں گزارنا پسند کرتے ہیں وہاں ہوٹل کے ایک کمرے کا کرایہ چھ ہزار ریال تک پہنچ گیا ہے۔  
سبق ویب سائٹ نے بلومبرگ کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ یورپی ممالک میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ اور حکومتوں کی جانب سے ایک بار پھر سخت پابندیاں لگائے جانے پر بیشتر سیاح دبئی کا رخ کر رہے ہیں۔  
مملکت میں موسم سرما کی تعطیلات شروع ہوتے ہی ہزاروں مقامی شہری چھٹیاں گزارنے کےلیے دبئی جانے لگے جہاں کی 90 فیصد آبادی ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکی ہے۔ 
بکنگ ویب سائٹ کے مطابق مملکت میں موسم سرما کی تعطیل شروع ہوتے ہی دبئی میں فائیو سٹار ہوٹل کے ایک کمرے کا یومیہ کرایہ چھ ہزار ریال تک پہنچ گیا ہے۔ بعض ہوٹلوں کا کرایہ اس سے بھی زیادہ ہے۔
آئندہ مرحلے کے دوران دبئی کے ہوٹل سب سے مہنگے شمار ہوں گے۔ مالدیپ میں تین راتوں کا کرایہ چھ ہزار ریال ہے جبکہ دبئی میں صرف ایک رات کا کرایہ چھ ہزار ریال اور بعض ہوٹلوں میں اس سے بھی زیادہ ہو چکا ہے۔ مالدیپ کے کئی ہوٹلوں میں ایک رات کا کرایہ سات سو ریال سے زیادہ نہیں۔ 
ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں دبئی کے ہوٹل 82 فیصد تک مصروف تھے۔ 2020 کے مقابلے میں مصروفیت کا تناسب 60 فیصد بڑھ گیا ہے۔  

شیئر: