Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی کی دو مشہور ریئل اسٹیٹ کمپنیوں کا پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان

سمانا ڈویلپرز اور ایچ اینڈ ایس ریئل اسٹیٹ کے درمیان مشترکہ منصوبوں کا معاہدہ ہوا ہے (فوٹو: روئٹرز)
دبئی کی دو مشہور بین الاقوامی ریئل اسٹیٹ کمپنوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔
اس ضمن میں دبئی کی مشہور ریئل اسٹیٹ کمپنی سمانا ڈویلپرز اور ایچ اینڈ ایس ریئل اسٹیٹ کے انتظامی حکام کی جانب سے دبئی میں پریس کانفرنس کے دوران اشتراک اور پاکستان میں مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بتایا گیا۔
اس سے پہلے دونوں اداروں کے اعلیٰ افسران کے درمیان اشتراک کے معاہدے پر دستخط بھی ہوئے۔
پریس کانفرنس کے موقع پر دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسن افضل خان اور کمپنیوں کے حکام نے شرکت کی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حسن افضل خان یہ سرمایہ کاری متحدہ عرب امارات میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے فخر کی بات ہے کہ امارات کے سرمایہ کار ان کے ملک میں بین الاقوامی معیار کے منصوبے شروع کرنے جا رہے ہیں۔
ان کے مطابق ’سمانا ڈویلپرز اورایچ اینڈ ایس ریئل اسٹیٹ اپنے وسیع تجربے کی بنیاد پر پاکستان کے ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں جدید سہولتوں سے آراستہ منصوبوں کی تکمیل کریں گے۔
متعدد ایوارڈز رکھنے والی سمانا ڈویلپرز کا شمار مشرق وسطیٰ کی پہلی 50 ریئل اسٹیٹ کمپنیوں جبکہ یو اے ای میں پہلے 20 ریئل اسٹیٹ ڈویلپرز میں ہوتا ہے۔
2021 میں سب سے زیادہ رہائشی یونٹ فروخت کرنے پر سمانا ڈویلپرز دبئی میں 16 ویں نمبر پر آئی ہے۔
2022 میں سمانا ڈویلپرز یو اے ای میں پہلے سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس سے سیل میں 35 فیصد اضافہ ہو گا۔
اس موقع پر سمانا ڈویلپرز کے سی ای او عمران فاروق نے کہا کہ ہم پاکستان میں بڑی چاہت اور مضبوط ارادوں کے ساتھ سرمایہ کاری کرنے جا رہے ہیں۔

سمانا ڈویلپرز اور ایچ اینڈ ایس ریئل اسٹیٹ پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں (فوٹو: فیس بک ایچ اینڈ ایس)

’پاکستانی عوام بین الاقوامی معیار کے رہائشی منصوبوں کے خواہش مند ہیں۔‘
انھوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان میں نہ صرف مقامی طرز تعمیر بلکہ عالمی معیارکے مطابق رہائشی سہولتوں کو یقینی بنائیں گے جس طرح کی رہائشی سہولتیں دبئی میں متعارف کرائی گئی ہیں۔
عمران فاروق نے ایمریٹس ڈویلپرز جو دونوں گروپوں کے اشتراک سے پاکستان میں بنائی گئی ریئل اسٹیٹ کمپنی ہے، کے بارے میں بتایا کہ وہ اپنے منصوبوں میں فائیو سٹار کے معیار کی تمام سہولتوں کو متعارف کرا رہی ہے۔

شیئر: