Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے لیے براہ راست پروازیں، فضائی کمپنیوں کو محکمہ شہری ہوابازی کا سرکلر

فیصلے پر سنیچر کی صبح سےعملدرآمد شروع ہو گا( فوٹو سبق)
سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے مملکت میں کورونا ویکیسن کی ایک خوراک لگوانے والے مسافروں کو دنیا کے کسی بھی ملک سے سعودی عرب براہِ راست لانے کی اجازت کے فیصلے سے فضائی کمپنیوں کو تحریری طور پر آگاہ  کیا ہے۔
حکمہ شہری ہوابازی نے بیان میں کہا کہ’ کوئی بھی فضائی کمپنی دنیا کے کسی بھی ملک سے ایسے کسی بھی شخص کو جس نے مملکت میں کورونا ویکسین کی ایک خوراک حاصل کی ہوئی ہو اسے براہِ راست سعودی عرب لا سکتی ہے، اس کی باقاعدہ اجازت دی گئی ہے‘۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق محکمہ شہری ہوابازی نے بیان میں کہا کہ’ ایسا کوئی بھی  مسافر جس نے مملکت سے کورونا ویکسین کی ایک خوراک لگوائی ہو اور وہ دنیا کے کسی بھی ملک میں موجود ہو وہاں سے وہ براہِ راست سعودی عرب آسکتا ہے تاہم اسے مملکت پہنچنے پر تین روز تک ہوٹل قرنطینہ میں گزارنے ہوں گے‘۔ 
محکمہ شہری ہوابازی کا کہنا ہے کہ ’اس فیصلہ پر سنیچر کی صبح سویرے ایک بجے سے عملدرآمد شروع ہو گا‘۔  
محکمہ شہری ہوابازی نے تمام فضائی کمپنیوں سے کہا ہے کہ’ وہ مسافروں کو مملکت میں مقررہ حفاظتی تدابیر اور کورونا ایس او پیز کی پابندی کے بارے میں آگاہی فراہم کریں‘۔  

شیئر: