Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خصوصی اور نمایاں نمبر پلیٹ کی نیلامی ابشر کے ذریعہ

’خصوصی اور نمایاں نمبر پلیٹ میں ایک جیسے حروف اور نمبر بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔‘ (فوٹو: عین تبوک)
محکمہ ٹریفک گاڑیوں کی نمایاں اور خصوصی نمبر پلیٹ کی آن لائن نیلامی کرے گا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق بدھ کو ابشر پورٹل کے ذریعے خواہشمند افراد نیلامی میں حصہ لے سکتے ہیں۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’نجی گاڑیوں کے علاوہ بائیک اور نقل خاص یعنی سامان لوڈ کرنے کی نجی گاڑیوں کے نمبر پلیٹ دستیاب ہیں۔‘
محکمے نے کہا ہے کہ ’خصوصی اور نمایاں نمبر پلیٹ میں ایک جیسے حروف اور نمبر بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔‘
’نیلامی بھی ابشر افراد کے ذریعہ ہوگی جبکہ بولی لگانے والوں کو ان کی پسند کی نمبر پلیٹ ان کے نیشنل ایڈریس پر سعودی ڈاک کے ذریعہ بھیجی جائے گی۔‘

شیئر: