Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل میں گھڑ دوڑ کا مقابلہ کل سے ہوگا

’ہر راؤنڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔‘ (فوٹو: سبق)
حائل میں بدھ کو گھڑ دوڑ کا مقابلہ ہوگا جس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو انعامات سے نوازا جائے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حائل میں منعقد گھڑ دوڑ مقابلے کا یہ پانچواں سیزن ہے۔
گھڑ دوڑ مقابلے کی انتظامیہ کے سربراہ بندر التبیناوی نے کہا ہے کہ ’مقابلہ سات راؤنڈ پر مشتمل ہوگا۔ ہر راؤنڈ میں الگ قسم کے گھوڑوں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’ہر راؤنڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔‘

شیئر: