Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں شاہین آفریدی کی پانچویں پوزیشن

پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی تین درجے ترقی ہوئی ہے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت اپنے کیریئر میں پہلی بار آئی سی سی مینز ٹیسٹ پلیئر رینکنگ میں ٹاپ پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں شاہین آفریدی تین درجے ترقی پا کر پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔
دوسری جانب پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم ایک درجہ نیچے ہو کر آٹھویں نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی کے باعث حسن علی پانچ درجے ترقی پا کر 11ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بیٹنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ سرفہرست ہیں۔ آسٹریلیا کے سٹیوسمتھ دوسرے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن تیسرے نمبر پر ہیں۔
بولنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنر پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔
بھارت کے روی چندرن ایشون دوسرے اور نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی تیسرے نمبر پر ہیں۔
پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی تین درجے ترقی ہوئی ہے۔ چٹاگانگ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 32 رنز کے عوض پانچ وکٹیں لینے سمیت میچ میں 7 وکٹیں حاصل کرنے والے 21 سالہ شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ کے باؤلر جیمز اینڈرسن، جنوبی افریقی کے کگیسو ربادا اور نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر کو پیچھے چھوڑ کر تین درجے ترقی کرکے پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔حسن علی بھی اسی طرح کے سات وکٹوں کے میچ کے ساتھ مکمل کرنے کے بعد کیریئر کی بہترین پوزیشن پر ہیں جس میں پہلی اننگز میں پانچ وکٹیں شامل تھیں۔
حسن پانچ درجے ترقی کر کے گیارہویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ آل رائونڈرز کے شعبے میں ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر پہلے نمبر پر ہیں۔ بھارت کے رویندرا جدیجہ دوسرے جبکہ بھارت کے ہی روی چندرن ایشون تیسرے نمبر پر ہیں

شیئر: