Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میسی دنیا کے بہترین فٹبالر لیکن رونالڈو کیا کہتے ہیں؟

سٹارائکر آف دا ایئر کا ایوارڈ رابرٹ لیوانڈوسکی کے نام رہا۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
ارجنٹائن کے فٹبالر لینول میسی نے اپنے کیریئر میں ساتویں بار ’بیلن ڈی اور‘ (فٹبالر آف دا ایئر) کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔
2021 میں 34 سالہ سٹارنے مجموعی طور پر 40 گول کیے۔ ان میں سے 28 گول انہوں نے ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا کی طرف سے کھیلتے ہوئے کیے، چار گول پیرس سینٹ جرمن اور آٹھ گول اپنی قومی ٹیم کی جانب سے کھیلتے ہوئے کیے۔
انہوں نے اپنی ٹیم کو ’کوپا امریکہ‘ ٹورنامنٹ جتوانے میں بھی اہم کردار ادا کیا اور یہ ان کے کیریئر کا پہلا بین الاقوامی اعزاز تھا۔
دنیا کے بہترین فٹبالرز کی فہرست میں بائرن میونخ اور پولینڈ کے سٹرائکر رابرٹ لیوانڈوسکی دوسرے نمبر پر رہے، اٹلی اور انگلش کلب چیلسی کی جانب سے کھلینے والے مڈفیلڈر جورگنہو تیسرے نمبر پر اور فرانسیسی سٹرائکر کریم بینزیما چوتھے نمبر پر رہے۔
تاہم سٹرائکر آف دا ایئر کا ایوارڈ رابرٹ لیوانڈوسکی کے نام رہا۔
لیونل میسی نے اس سے قبل بیلن ڈی اور ایوارڈ 2009، 2010، 2011، 2010، 2015 اور 2019 میں جیتے تھے۔
پرتگال اور مانچیسٹر یونائٹڈ کے سپرسٹار کرسٹیانو رونالڈو بھی یہ ایوارڈ پانچ مرتبہ جیت چکے ہیں۔
دنیائے فٹبال میں رونالڈو اور میسی کو حریف سمجھا جاتا ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ میسی کو ’بیلن ڈی اور‘ ملنے کے بعد فرانس فٹبال چیف کے ایک بیان پر نیا تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔
فرانس فٹبال کے چیف پاسکل فیرے نے پچھلے ہفتے ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ رونالڈو نے انہیں بتایا تھا کہ ان (رونالڈو) کی خواہش ہے کہ وہ اپنے کیریئر کا اختتام میسی سے زیادہ ’بیلن ڈی اور‘ ایوارڈ جیت کر کریں۔
پیر کے روز رونالڈو نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ ’پاسکل فیرے نے جھوٹ بولا، انہوں نے خود کو اور اپنے جریدے کو فروغ دینے کے لیے میرا نام استعمال کیا۔‘
پرتگالی فٹبال لیجنڈ کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ بلکل ناقابل قبول ہے کہ ایک ایسا شخص جو اتنے قابل احترام ایوراڈ دینے کا احترام ہے اس طرح سے جھوٹ بولے اور کسی ایسی شخص کی بے عزتی کرے جس نے ہمیشہ فرانس کی فٹبال اور بیلن ڈی اور کا احترام کرے۔‘
انہوں نے کہا کہ ان کا ایک ہی مقصد ہے کہ وہ پرتگال اور اپنے کلب کے لیے زیادہ سے زیادہ ٹائٹلز جیتیں۔

شیئر: