Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوکاڑہ فارمیشن کی جنگی مشق، سعودی مسلح افواج کے وفد نے بھی معائنہ کیا

اوکاڑہ فارمیشن کی جانب سے خیرپور ٹامیوالی میں جنگی مشق کی گئی۔
جمعرات کو افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مشق میں فائرنگ اور جنگی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا۔ 
بریگیڈیئر جنرل امر مغرام ایچ ال شہری کی قیادت میں سعودی عرب کی مسلح افواج کے وفد نے مشق کا معائنہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی عرب کے وفد نے جوانوں کی پیشہ ورانہ تربیت اور معیار کو سراہا۔
 مختلف سکولوں اور کالجوں کے طلبہ نے بھی جنگی مشق دیکھی۔ 
 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ طلبہ کو مختلف ہتھیاروں کے بارے میں معلومات بھی فراہم کی گئیں۔

شیئر: