Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے 54 نئے کیسز، کوئی ہلاکت نہیں ہوئی

متاثرین کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 42 ہزار227 ہوگئی ہے(فائل فوٹو ایس پی اے)
متحدہ عرب امارات میں جمعہ 3 دسمبر کو پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 54 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ 
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ’متاثرین کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 42 ہزار227 ہوگئی ہے‘۔
وزارت صحت کے مطابق’ ملک میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید 2 لاکھ 35 ہزار292 ٹیسٹ کیے گئے‘۔
وبا سے متاثرہ مریضوں میں سے مزید 84 مکمل صحتیاب ہوگئے، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 37 ہزار186 ہوگئی۔
بیان میں کہا گیا کہ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران زیرعلاج مریضوں میں سےکوئی ہلاکت نہیں ہوئی، مرنے والوں کی تعداد دو ہزار 148 ہے‘۔
 

شیئر: