Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈھاکہ ٹیسٹ: ساجد خان کی چھ وکٹیں، بنگلہ دیشی کی بیٹنگ فلاپ

پاکستان نے چوتھے روز 300 رنز پر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کر دی (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ڈھاکہ میں کھیلے جانے والے میچ کے چوتھے روز کے اختتام پر بنگلہ دیش کی 76 رنز پر سات وکٹیں گر گئی ہیں۔
ساجد خان نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ وکٹیں لیں اور بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن کو ہلا کر رکھ دیا۔
اس سے قبل پاکستان نے چوتھے روز 300 رنز پر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کر دی۔
پاکستان کی جانب سے منگل کی صبح اننگز دوبارہ شروع کی گئی تو کپتان بابر اعظم اور اظہر علی بیٹنگ کر رہے تھے۔ تاہم بابر اعظم 76 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ اظہر علی 56 رنز بنا سکے۔ بابر اعظم خالد احمد کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔
پاکستان ک جانب سے جب 300 رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کیا گیا تو محمد رضوان 53 اور فواد عالم 50 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ 
خیال رہے کہ سنیچر اور اتوار کو بارش کے باعث ٹیسٹ میچ کے پہلے دو روز صرف 63 اوورز کا کھیل ہی ہو سکا تھا جبکہ رات بھر جاری رہنے والی بارش کے باعث پیر کو کھیل ممکن نہیں ہو سکا تھا۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

شیئر: