Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈھاکہ میں بارش، ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز بھی تاخیر کا شکار

پاکستان کے دونوں اوپنرز کو سپنر تیج الاسلام نے بولڈ آؤٹ کیا۔ فوٹو: اے ایف پی
ڈھاکہ میں مسلسل بارش کے باعث پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل ممکن نہ ہو سکا۔
میچ کے دوسرے دن بھی کھیل بارش سے متاثر ہوا تھا۔ پانچ روزہ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز  پاکستان نے 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے تھے جب کہ کھیل ختم ہونے تک اظہر علی اور بابر اعظم موجود وکٹ پر موجود تھے۔ دونوں کے درمیان 100 رنز سے زائد کی شراکت ہو چکی ہے۔
اتوار کو بارش اور کم روشنی کے باعث دوسرے دن کے کھیل کا آغاز تاخیر سے ہوا۔ اور پھر چھ اوورز کے بعد تیز بارش نے مزید کھیل نہ ہونے دیا۔
اس دوران کپتان بابر اعظم کے ساتھ کریز پر موجود اظہر علی نے بھی اپنی نصف سینچری مکمل کر لی۔
پانچ روزہ میچ کے پہلے دو دن صرف 63 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہو سکا جس میں پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے۔ بابر اعظم 71 اور اظہر علی 52 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔
بارش کے باعث پہلے دن کا کھیل بھی وقت سے بہت پہلے ختم کر دیا گیا تھا۔
پہلے روز صرف 57 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا تھا جس میں پاکستان نے اوپنرز کے نقصان پر 161 رنز بنائے۔ ٹیسٹ میچ کے لیے بنائی گئی پِچ پر کرکٹ مبصرین اور سوشل میڈیا صارفین تنقید کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ ڈھاکہ ٹیسٹ کے پہلے روز گیند نیچے رہ رہی تھی اور سپنرز کو مدد مل رہی تھی۔
پاکستان کے دونوں اوپنرز کو بنگلہ دیش کے سپنر تیج الاسلام نے بولڈ آؤٹ کیا تھا۔ عبداللہ نے شفیق نے 25 جبکہ عابد علی نے 39 رنز بنائے۔

شیئر: