Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ایک زلزلہ ہم سے ٹکرایا،‘ انگلش کرکٹ بورڈ کا نسل پرستی کے خلاف اقدامات کا اعلان

سابق کرکٹر عظیم رفیق نے گذشتہ ماہ قانون سازوں کے سامنے دل دہلا دینے والی گواہی دی تھی۔ (فوٹو: اے ایف پی)
انگلش کرکٹ بورڈ کے منتظم اعلیٰ نے عظیم رفیق سکینڈل کے بعد نسل پرستی کے خلاف ایکشن پلان کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کھیل 'زلزلے' سے ہل کر رہ گیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جمعہ کو انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی جانب سے جن 12 اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے ان میں ڈریسنگ روم کلچر کا جائزہ، غیر سفید فام اور کم مراعات یافتہ کھلاڑیوں کو کھیل میں کیریئر بنانے میں مدد کے لیے کام اور کاؤنٹی بورڈز میں تنوع بڑھانے کا عزم شامل ہے۔
ای سی بی کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیریسن نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ 'گذشتہ چند ہفتے کرکٹ کے لیے بہت مشکل رہے ہیں۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ایک زلزلہ ہم سے ٹکرایا ہے۔‘
’عظیم رفیق کی گواہی کا سب سے نقصان دہ حصہ یہ ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کا بیٹا اس کھیل کا حصہ بنے۔ یعنی میرے کام میں کسی کے لیے یہ سننا سب سے مشکل چیز ہے۔‘
پاکستان میں پیدا ہونے والے سابق کرکٹر عظیم رفیق نے گذشتہ ماہ قانون سازوں کے سامنے دل دہلا دینے والا انکشاف کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ 'انگلش کاؤنٹی یارکشائر کی جانب سے کھیلتے ہوئے ان کے ساتھ ہونے والی نسل پرستانہ بدسلوکی سے ان کا کیریئر ختم ہو گیا۔‘

شیئر: